پاکستانی فنکار بھی’ ارطغرل غازی‘ کے سحر میں مبتلا ہو گئے

0
56

پاکستانی فنکار بھی اسلامی تاریخ کی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے سحر میں مبتلا ہو گئے

باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خا ن کی ہدایت پر ترک ڈرامے’ارطغرل غازی‘کو اردو میں ڈب کرکے یکم رمضان سے پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن سے نشر کیا جارہا ہے اور اسے نہ صرف مقبولیت حاصل ہو ئی بلکہ یہ پاکستانیوں کا پسندیدہ ڈرامہ بن گیا ہے

اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’ ارطغرل غازی‘ جسے ترکی کا ’گیم آف تھرونز‘ بھی کہا جاتا ہے نے پاکستان میں دھوم مچائی ہوئی ہے پاکستان میں لوگ اس ڈرامے کے دیوانے ہوگئے ہیں سوشل میڈیا ڈرامے کی کہانی اور کرداروں کی تعریفوں سے بھرا پڑا ہے عام لوگوں کے ساتھ فنکار اور کئی معروف شخصیات بھی اس کے سحر میں مبتلا نظر آتے ہیں


ان میں فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و ماڈل بلال اشرف اور اسد صدیقی بھی شامل ہیں جو اسلامی تاریخ کی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے سحر میں مبتلا ہو گئے ہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار اسد صدیقی نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں ’ارطغرل غازی‘ اور اس کا سیکویل ’کرلوس عثمان‘ جیسے پروجیکٹس میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے اداکار نے لکھا کہ مجھے اس طرح کے پروجیکٹس میں کام کرکے بہت خوشی ہوگی جہاں مسلم دنیا کی تاریخ کے ساتھ ساتھ اسلام کی تعلیمات پیش کی جارہی ہیں۔

انہوں نے لکھا میں نے اسے 2018 میں دیکھنا شروع کیا اور اب بھی ختم نہیں ہوا-

جبکہ دوسری جانب بلال اشرف نے بھی ’ارطغرل غازی‘ کی تعریف کرتے ہوئے پیغام جاری کیا ہے


اداکار و ماڈل نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’ارطغرل غازی‘ ایک شاندار تُرک سیریز ہے جس کی کہانی بہت اعلی اور پروڈکشن بہت شاندارہے

بلال اشرف نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ ترک سیریز کو پاکستان کے مقامی سامعین کے لیے بھی سرکاری ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے

اداکار نے تُرک فن کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ فلم اور ڈرامہ دونوں ہی فن کی ایک قسم ہیں اور ہمیں اس چیز کی پرواہ کیے بغیر کہ یہ فن کسی ملک کا ہے اس کو سراہنے کی ضرورت ہے

آخر میں اُنہوں نے مداحوں سے اس بارے میں ان کے خیالات پوچھتے ہوئے لکھا کہ آپ لوگوں کا کیا خیال ہے؟

واضح رہے کہ اس سے قبل حمزہ علی عباسی نے گٹار پر ’ارطغرل غازی‘ کے ساؤنڈ ٹریک کی دُھن بجا کر اس ترک سیریز کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا تھا

واضح رہے کہ دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے

ارطغرل لوگوں کی سوچ میں تبدیلی لانے کا سبب بنے گا ؛ شاہیر سیالوی

حمزہ علی عباسی بھی ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے مداحوں میں شامل

Leave a reply