پاکستانی شائقین کی حرکتیں‌ دیکھ کر شرم آتی ہے، وسیم اکرم کھلاڑیوں سے نازیبا رویہ کیخلاف پھٹ پڑے

0
52

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور نامور باؤلر وسیم اکرم نے بھارت سے میچ ہارنے کے بعد انگلینڈ میں پاکستانی کھلاڑیوں سے پیش آنے والے واقعات پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ مجھے بطور پاکستانی، پاکستانی شائقین کی ایسی حرکتیں‌ دیکھ کر شرم آتی ہے. قومی کرکٹرز کے ساتھ بدتیمیزی اور انہیں‌ ہراساں‌ کرنے کے واقعات افسوسناک ہیں. جو شائقین پاکستانی کھلاڑیوں‌ کے ساتھ نازیبا زبان استعمال کر رہے ہیں‌ اور ان کے خلاف منفی مہم چلائی جارہی ہے ایسا لگتا ہے کہ انہیں‌ گھر سے تمیز سیکھنے کو نہیں‌ ملتی. پاکستان کا کلچر قطعی طور پر یہ نہیں‌ ہے. پاکستان کا کلچر تو بڑوں‌کی عزت اور چھوٹوں سے محبت کرنا سکھاتا ہے.

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کو آئندہ میچز پر فوکس کرنا چاہیے. ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ پاکستان جنوبی افریقہ سے میچ جیت جائے گا. واضح رہے کہ انڈیا سے شکست کے بعد پاکستانی ٹیم انگلینڈ میں مشکلات کا شکار ہو گئی ہے اور انہیں‌ ہوٹل سے باہر نکنے پر پاکستانی شائقین کے سخت فقروں‌ اور سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.

Leave a reply