عالمی شہرت یافتہ نیویارک فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم کو بہترین شارٹ فلم سمیت تین بین الاقوامی اعزازات سے نوازا گیا ہے-

باغی ٹی وی : پروڈیوسر نگہت اکبر شاہ اور ہدایتکار سرمد سلطان کی فلم ’دریا کے اِس پار‘ نے عالمی شہرت یافتہ نیویارک فلم فیسٹیول میں تین ایوارڈز جیت لیے۔

پاکستانی فلم کا دنیا کی 96 فلموں سے مقابلہ تھا دریا کے اس پار نے بہترین شارٹ فلم، بہترین ہدایتکار اور بہترین اداکارہ کے ایوارڈ اپنے نام کیے۔

تیس منٹ دورانیے کی فلم کی کہانی میں چترال میں خواتین کی خودکشیوں اور نفسیاتی مسائل کو موضوع بنایا گیا ہے۔ جس کے ذریعے معاشرے میں نفسیاتی مسائل کی جانب توجہ دلائی گئی ہے اور ذہنی صحت سے متعلق شعور اُجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے، کس طرح تعلیم اور شعور کی کمی نفسیاتی مسائل میں گھرے لوگوں کو سنگین اقدامات اٹھانے پر مجبور کرتی ہے۔

Shares: