عائشہ عمر کے ساتھ کام کرنا اچھا تھا وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں :احسن خان

پاکستان کے نامور اداکار احسن خان اور اداکارہ عائشہ عمر تقریباً 3 سالوں سے اپنی فلم ‘رہبرا’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تاہم اب آخر کار دونوں کی یہ فلم مکمل ہونے جارہی ہے اس فلم کے ڈائریکٹر ڈائریکٹر امین اقبال جبکہ پروڈیوسر سائرہ ہیں جو کہ امریکا سے تعلق رکھتی ہیں

2017 میں ایک انٹرویو کے دوران دونوں اداکاروں نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ فلم 95 فیصد مکمل ہوچکی ہے تاہم 5 فیصد کام جاری ہے اور اب لگتا ہے کہ یہ پانچ فیصد کام بھی وہ مکمل کر چکے ہیں

اپنے ایک انٹرویو میں احسن خان کا کہنا تھا کہ فلم پر اب بہت تھوڑا کام باقی ہے صرف کچھ سینز کی شوٹنگ اور ایک گانے پر ہی کام رہ گیا ہے ہم دونوں اداکاروں کو اکٹھے تاریخ ملنا بھی کافی مشکل تھا اس لیے حال ہی میں ہم نے ارادہ کیا کے ساتھ بیٹھ کر کوئی حل نکالا جائے جبکہ پروڈیوسرز کے مطابق فلم رواں سال 2020 میں ریلیز ہوجائے گی

اداکار نے مزید کہا کہ یہ ایک رومانوی فلم ہے کچھ مزاحیہ سینز بھی موجود ہیں فلم میں راحت فتح علی خان کا بھی ایک گانا موجود ہے جو مجھے بےحد پسند ہے اس فلم کے گانے پاکستان کے کئی خوبصورت مقامات پر شوٹ کیے گئے ہیں

واضح رہے ‘رہبرا’ کی ہدایات امین اقبال دے رہے ہیں جبکہ اس کی پروڈیوسر سائرہ ہیں جن کا تعلق امریکا سے ہے

Shares: