یونان کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والا پاکستانی واپس گھر پہنچ گیا

6 روز سمندر میں کشتی چلتی رہی کوئی کنارہ دیکھا نہ کوئی جزیرہ
0
86
greece

یونان کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والا پاکستانی واپس گھر پہنچ گیا-

باغی ٹی وی : گجرات کے نواحی علاقے کالیکی کا رہائشی 28 سال کا عثمان محکمہ پولیس میں کانسٹیبل تھا، عثمان کے مطابق وہ اپنے چار دوستوں کے ساتھ اٹلی جانا چاہتا تھاکشتی میں 700 افراد سوار تھے جن میں 350 پاکستانی تھے،کشتی میں سوار ہونے سے قبل ان سے لائف جیکٹس کے لیے رقم وصول کی گئی تھی، 6 روز سمندر میں کشتی چلتی رہی کوئی کنارہ دیکھا نہ کوئی جزیرہ ایک کارگو جہاز نے رک کر پانی اور خوراک سے مدد دی-

عثمان نے بتایا کہ حادثے سے قبل ایک ہیلی کاپٹر بھی آیا اور وہ تصاویر لینے کے بعد چلا گیا،ہیلی کاپٹر آنے کے بعد وہ پرامید ہوگئےکہ اب انہیں ریسکیو کرلیا جائے گا، عثمارسی ڈال کر کشتی کو کھینچا گیا تو بیلنس بگڑ گیا اور کشتی ڈوب گئی، رسی ڈال کر کھینچنے والے دور کھڑے رہے اور وہ پانی میں غوطے کھاتے رہے-

انہوں نے دعویٰ کیا کہ لیبیا میں انسانی اسمگلروں کے سیف ہاؤسز میں اب بھی 20,000 کے قریب پاکستانی موجود ہیں، جنہیں کشتی کے ذریعے اٹلی بھیجے جانے کا انتظار ہے ان کے تین دوست بھی ان سیف ہاؤسز میں موجود تھے جبکہ ایک اور پولیس کانسٹیبل بھی اس سانحے میں جان کی بازی ہار گیا تھا اسمگلر نے پاکستان چھوڑنے کے 10 دن کے اندر ہمیں منزل تک پہنچانے کا وعدہ کیا تھا، لیکن انہوں نے رقم وصول کرنے کے باوجود وعدے کبھی پورے نہیں کیے-


دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے یونان کشتی حادثے میں ملوث اہم سرغنہ کو گرفتار کرلیا ہے،ایف آئی اے نے مرکزی ملزم آصف سنیارے کے بھائی محمد سلیم سنیارے کو گجرات سے گرفتار کیا ملزم نے متعدد پاکستانیوں کو غیر قانونی راستے سے یورپ بھجوانے کے لیے کروڑوں روپے بٹورے۔

ملزم کے خلاف 9 مقدمات ایف آئی اے گجرات سرکل میں درج تھے ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم یونان کشتی حادثے کے بعد روپوش ہوگیا تھا، جسے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا گرفتار ملزم سلیم حوالہ ہنڈی کے ذریعے اپنے بھائی آصف کو پیسے بھجواتا تھا، جو کہ اس وقت لیبیا میں موجود ہے آصف سنیارے نے لیبیا میں متعدد سیف ہاؤسز بنائے ہوئے ہیں۔

Leave a reply