پاکستانی گلوکارہ نےگریمی ایوارڈ جیت لیا

0
49

لاس ویگاس: پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نے 2022 کے گریمی ایوارڈز میں گلوبل میوزک پرفارمنس کا ایوارڈ جیت لیا اس طرح وہ گریمی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ ہیں۔

باغی ٹی وی : گریمی ایوارڈز ویب سائٹ کے مطابق عروج آفتاب کوان کے گانے ’محبت‘ پرگلوبل میوزک پرفارمنس کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ عروج آفتاب کو بہترین نئے آرٹسٹ کی کیٹگری میں بھی نامزد کیا گیا تھا۔ عروج آفتاب گریمی میں نامزدگیاں اورایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ ہیں۔

صبا قمر کی فلم "کملی” کو جون میں ریلیز کرنے کا اعلان

اس موقع پر 37 سالہ پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نے کہا کہ گریمی ایوارڈجیتنے کا سن کرخوشی کاٹھکانہ نہیں، عروج اپنے گیتوں میں کلاسیکی موسیقی کو لوک اور جیز سے ہم آہنگ کرتی ہیں۔

جہاں عروج کی اس بڑی کامیابی پر معروف شخصیات سمیت ان کے چاہنے والے انہیں بڑی تعداد میں مبارکباد دے رہے ہیں وہیں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے عروج آفتاب کوگریمی ایوارڈ جیتنے پرمبارکباد دی ہے عروج آفتاب کی غزل کو سابق امریکی صدر بارک اوباما نے بھی اپنی پسندیدہ گانوں میں شمار کیا تھا۔


ماہرہ خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اُنہیں عروج آفتاب پر بہت فخر ہے،اسی طرح وطن کا نام روشن کرتی رہیں-

ول اسمتھ نے "آسکرز” کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

یاد رہے کہ پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب کو دنیائے موسیقی کے اعلیٰ ترین گریمی ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا تھا، یہ پہلا موقع تھا کہ جب کسی پاکستانی گلوکارہ کو 2 کیٹیگریزبیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس اور بیسٹ نیو آرٹسٹ میں نامزد کیا گیا-

عروج آفتاب کی پیدائش سعودی عرب میں ہوئی لیکن والدین کے ساتھ وطن آ کر لاہور سے اپنی موسیقی کا آغاز کیا 2005 میں اپنے والدین کے ساتھ لاہورسے امریکا منتقل ہوگئی تھیں انہوں نے برکلی کالج سے میوزک کی تعلیم حاصل کی ہے اب تک ان کی تین سولو البم آ چکی ہیں، عروج کو بچپن سے کلاسیکی موسیقی، غزل اور قوالی سے لگاؤ رہا ہے،عروج آفتاب عابدہ پروین کی مداح ہیں اوراردو شاعری کوپسند کرتی ہیں وہ گلوکاری کے علاوہ موسیقار اور پروڈیوسر بھی ہیں-

احد رضا میرجلد نیٹ فلیکس کی ویب سیریز میں دکھائی دیں گے

Leave a reply