پاکستانی ہائی کمیشن کوالالمپور میں "کمیونٹی سروس سینٹر” کا افتتاح

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کوالالمپور میں پاکستان ہائی کمیشن کا دورہ کیا،ملائشیا میں پاکستانی ہائی کمشنر مادام آمنہ بلوچ اور سفارتخانے کے سینیئر حکام نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا خیر مقدم کیا ،وزیرخارجہ نے پاکستانی ہائی کمیشن کوالالمپور میں "کمیونٹی سروس سینٹر” کا افتتاح کیا

کمیونٹی سروس سینٹر، ملائیشیا، پاکستان بزنس کونسل کے زیر اہتمام کام کر رہا ہے ،کمیونٹی سروس سینٹرکے قیام کا مقصد لوگوں کیلیے، ایک ہی جگہ پر تمام قونصلر سروسزکی دستیابی ہے

آزادی مارچ سے کیا حکومت گر جائے گی؟ سوال پر قریشی نے کیا جواب دیا

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا میں 80 ہزار سے زائد پاکستانی مقیم ہیں،پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے،

قریشی نے کیا چین میں بھارتی سازشوں کو بے نقاب

وزیرخارجہ نے کمیونٹی سروس سینٹر، قونصلرسیکشن اورسفارتخانے کے مختلف ڈپارٹمنٹس کا دورہ کیا ،وزیرخارجہ نے کمیونٹی سروس سینٹر کے زیراہتمام ہائی کمیشن میں کیش ڈپازٹ مشین کا بھی افتتاح کیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستانی نژاد سلطانہ کلثوم آف پاہنگ کی طرف سے دیے گئے ظہرانے میں شرکت کی ،سلطانہ کلثوم آف پاہنگ نے وزیر خارجہ کا پرتپاک خیرمقدم کیا ،ظہرانے میں ملائیشیا کی کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی ظہرانے پرمدعو بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی ،وزیرخارجہ نے ملائیشیا کی بزنس کمیونٹی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا ،شاہ محمود قریشی کی ملائیشیا کی بزنس کمیونٹی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ،

مولانا فضل الرحمان کے کتنے مطالبات ہیں؟ وفاقی وزیر داخلہ نے بتا دیئے

آزادی مارچ میں کونسا غیر قانونی کام ہوتا رہا؟ وفاقی وزیر داخلہ نے بتا دیا

Shares: