ڈاکٹروں کی غفلت، 16 سالہ لڑکی جاں بحق

0
46

سرگودہا (نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودھا کےپرائیویٹ اسپتال (نیازی وی آئی پی )میں ڈاکٹروں کی عفلت سے 16 سالہ لڑکی کو علظ انجکشن لگنے سے جاں بحق ہوگئی ورثاء کا اسپتال کے باہر لاش رکھ کر ڈاکٹروں اور اسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ۔
تفصیلات کے مطابق شاہ پور شہر کی رہائشی سولہ سالہ نادیہ بی بی طبعیت خراب ہونے کے باعث سرگودھا کے شمع چوک میں واقع نیازی وی آئی پی اسپتال لایا گیا جہاں پر اسپتال میں علمہ نے علظ انجکنش لگا دیا جس سے نادیہ بی بی کی حالت بگڑ گئی اسپتال میں موجود عملہ نادیہ بی بی کی حالت تشویشناک ہونے پر غائب ہونا شروع ہوگئے اور چند منٹ بعد سولہ سالہ نادیہ بی بی دم توڑ گئی لواحقین نے اسپتال انتظامیہ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی اور ذمہ دار کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا جاں بحق ہونے والی سولہ سالہ لڑکی نادیہ بی بی کے بھائی ثمرعباس کا کہنا ہے کہ اسپتال میں انسانوں کیساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا جاتا ہے ہم اپنی بچی کو طبیعت خراب ہونے پر اس پرائیویٹ ہسپتال میں لیکر آئے لیکن یہاں پر موجود عملہ نے بچی کو علظ انجکشن لگا دیا جس سے وہ تڑپ تڑپ کےجاں بحق ہوگئی ورثاء نے وزیراعظم عمران خان وزیراعلی پنجاب عثمان بزادر سے مطالبہ کیا ہے کہ اس اسپتال کو فوری طور پر سیل کیا جائے اور مقدمہ درج کرکے عفلت کے مرتکب افراد کو گرفتار کیا جائے

Leave a reply