بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بھی پاکستانی ہائی کمیشن میں پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کی خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔
باغی ٹی وی : پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کا جشن دنیا بھر میں منایا جارہا ہے دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں منعقد تقریب میں سبز ہلالی پرچم لہرایا گیا اور پاکستان جھنڈا بنا کیک بھی کاٹا گیا۔
تقریب میں ہائی کمیشن کے عملے اور ان کے اہلخانہ نے شرکت کی تاہم کورونا ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا گیا، اس خوشی کے موقع پر شرکا نے پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے دعائیں بھی کیں۔
واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج جشن آزادی منایا جا رہا ہے سماجی سیاسی و شوبز شخصیات کی جانب سے پاکستان کے 75 ویں یو م آزادی کے موقع پر پیغامات اور مبارکبادیں دی جا رہی ہیں جبکہ دنیا کے ساب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے بھی پاکستان کے جشن آزادی کے موقع پر اس خاص دن کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے اپنے لوگو کو جسے کمپنی ڈوڈل کا نام دیتی ہے اسے پاکستان کے جشن آزادی کی مناسبت سے تبدیل کردیا۔
گوگل نے اپنے ڈوڈل میں صوبہ پنجاب کے صحرائے چولستان میں قلعہ ڈیراور کی تصویر آویزاں کی ہے