سعودی حکومت پاکستانی صحافیوں کووزارت اطلاعات کیطرف سے کارڈ جاری کرے، فردوس عاشق اعوان
جدہ :سعودی حکومت سے کہہ دیا ہےکہ وہ پاکستانی صحافیوں کووزارت اطلاعات کیطرف سے کارڈ جاری کرےاطلاعات کےمطابق معاون خصوصی ڈاکٹڑ فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی صحافیوں کو انفارمیشن منسٹری کا کارڈ جاری کئیے جائیں گیے جو میڈیا پرسن کا حق ہے۔
پیاز کے چھلکوں کی چائے کے اہم طبی فوائد، ماہرین طب نے اسے انقلاب قرار دیا
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے جدہ قونصلیٹ میں پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کی جبکہ اس موقع پر پاکستان کے سی جی خالد مجید اور سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز بھی موجود تھے۔پاکستانی کمیونٹی سے گفتگوکرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں، ہمارے20بلین سے زائد کے پروجیکٹ سعودی حکومت کیساتھ چل رہے ہیں، حج میں روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ وزیر اعظم عمران خان کے کہنے پر شروع کیا تھا۔
Tea Is Fantastic…. ایکسینٹ کو پکستانی چائے پسند آگئی
انہوں نے کہا ہے کہ ذرائع ابلاغ کے حوالے سے سال 2020 پاک سعودی تعلقات کو مضبوط اور مؤثر بنانے کے حوالے سے انتہائی اہم ثابت ہو گا اور جس طرح ترکی کے ڈرامے ہمارے ملک میں دکھائے جاتے ہیں ایسے ہی ہم چاہتے ہیں کہ پاکستانی فلموں کے فروغ کیلئے انہیں سعودی سینماؤں کی زینت بنایا جائے گا۔
حکومت کا ملک میں گیس کی قلت پوری کرنے کیلئےسندھ میں ڈرلنگ کا فیصلہ
انکا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب سےقریبی تعلقات ہیں، او آئی سی پلیٹ فارم کےذریعے کشمیر میں جاری مظالم بندکرائے جائیں، لاکھوں لوگ مقبوضہ کشمیر میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ پاکستان، ترکی اور انڈونیشیا ایک چینل بنا رہے ہیں جس کا اعلان وزیر اعظم عمران خان نے کر دیا ہے اور ہم چاہتے ہیں اس میں سعودیہ بھی ہمارا ساتھ دیں اور کہا کہ او آئی سی کو اسلامک چینل بنانا چاہیے جو صرف اسلامی تعلیمات اور مسلمانوں کے حقوق پر مبنی ہو۔