پاکستان نے اینٹی بائیوٹک کی متبادل دوا تیار کرلی

0
34

کراچی: پاکستان اورچین کے ماہرین نے مشترکہ طور پر اینٹی بائیوٹک دوا کی متبادل دوا کو تجربہ کیا جو کامیاب رہا اور نتیجے میں ہربل میڈیسن متعارف کرائی گئی۔پاکستان میں پہلی چینی ہربل میڈیسن کا کامیاب تجربہ جامعہ کراچی اور چین کے ماہرین نے مشترکہ کاوش کے نتیجے میں کیا۔

جامعہ کراچی کے آئی سی سی بی ایس کے سربراہ پروفیسر اقبال چوہدری نے چینی ماہرین کے ہمراہ کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے اینٹی بائیوٹک دوا کا متبال تلاش کرلیا’اینٹی بائیوٹک دوا کے متبادل کے طور پر چینی ہربل دوا تیار کرلی گئی جو سینے کے دائمی انفکیشن کو دور کرے گی‘۔

پروفیسر اقبال چوہدری نے بتایا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار یہ ہربل دوا متعارف کرائی گئی ہے جسے پاکستان میں ہی تحقیقی مراحل سے گزارا گیا، تجربے کے دوران 212 دائمی انفیکشن کے مریضوں پر دوا کو آزمایا گیا جس کے بہت اچھے نتائج سامنے آئے۔چینی ہربل کیپسول نباتات پر مبنی ہے، جس کو اب لیبارٹری بھیجا جائے گا اور پھر یہ مارکیٹ میں فروخت کے لیے دستیاب ہوگی۔

Leave a reply