پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ نےکے-ٹو سرکرلیا:بلغارین کوہ پیماکیسے ہلاک ہوا یہ بھی بتادیا

اسکردو:پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ نےکے-ٹو سرکرلیا:بلغارین کوہ پیماکیسے ہلاک ہوا یہ بھی بتادیا،اطلاعات کے مطابق علی سدپارہ اور انکی ٹیم K2 سرکرنےکے فیصلہ کن مرحلے میں داخل

پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ اور ان کی ٹیم دنیاکی دوسری بلند چوٹی کے ٹو سرکرنےکے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی۔

اس مشن میں ان کے بیٹے ساجد سدپارہ بھی شامل تھے تاہم وہ بوٹل نک کے مقام سے واپس کیمپ تھری پہنچ گئے تھے۔ساجد سدپارہ کو آکسیجن ریگولیٹر خراب ہونےکے باعث واپس آنا پڑا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے کے- ٹو پر پاکستانی پرچم لہرا دیا ہے ۔ کے ٹو کی چوٹی پر شام پانچ بجے پاکستانی پرچم لہرایا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر محمد علی سدپارہ کے ساتھ جان اسنوری بھی موجود تھے ۔

 

واضح رہے کہ دنیا کے دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے کی مہم کے دوران ایک حادثے کے نتیجے میں نیپالی کوہ پیما برفانی شگاف میں گر کر لاپتہ ہوگیا جب کہ بلغارین کوہ پیما ہلاک ہوگیا،

پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے مطابق کے مطابق حادثہ کیمپ تھری سے واپسی پر رسی ٹوٹنے سے پیش آیا، ہلاک اور زخمی ہونے والے کوہ پیمائوں کی تلاش آرمی ہیلی کاپٹر ذریعے شروع کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ کے ٹو کی انتہائی بلندی پر درجہ حرارت منفی 62 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

Comments are closed.