پاکستانی مسافروں سے کویت ائیر پورٹ پر غیر ملکی ایئرلائن کا نامناسب رویہ

0
156

50 سے زائد پاکستانی مسافر کویت ایئر پورٹ پر دو دن سے پھنسے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی مسافر عمرے کی ادائیگی کے لیے دبئی سے سعودی عرب گئے تھے، غیر ملکی ایئرلائن نے بھارتی اور نیپالی مسافروں کو تو ہوٹل بھیج دیا لیکن پاکستانی مسافر دو دن سے ائیرپورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی میں طوفان کی وجہ سے پرواز کویت میں رکی ہوئی ہے، غیر ملکی ایئرلائن پاکستانی مسافروں سے ہتک آمیز سلوک روا رکھے ہوئے ہے، ائیرلائن نے دو دن میں صرف دو مرتبہ ہی مسافروں کو کھانا دیا ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مسافر کویت میں پاکستانی قونصل خانے سے بھی رابطے کی کوشش کر رہے ہیں، اور پاکستانی حکومت سے فوری مدد کی اپیل کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ دبئی میں شدید بارشوں کے باعث متعدد فلائٹس کینسل کر دی گئی تھیں۔کچھ فلائٹس کو کویت ایئر پورٹ پر اتارا گیا تھا جس کے باعث دبئی جانے والے پاکستانی مسافر ایئر پورٹ پر پھنس کر رہے گئے ہیں۔

Leave a reply