گزشتہ برس پاکستان اور ترکی کی ڈراما و فلم ساز پروڈکشن کمپنیز نے سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر ٹی وی سیریز بنانے کا اعلان کیا تھا رپورٹس ہیں کہ اب اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز ترکی میں ہو گیا ہے۔شوٹنگ کے دوران کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، فلم کے سیٹ پر ہمایوں سعید ،عائشہ عمر عدنان صدیقی ، اشنا شاہ و دیگر کو دیکھا جا سکتا ہے. گزشتہ برس جب یہ معاہدہ سربیا میں طے پایا تھا اس وقت اس جگہ پاکستانی اداکار عدنان

صدیقی بھی موجود تھے۔اس کے بعداداکار عدنان صدیقی نے اس معاہدے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مداحوں کو آگاہی دی تھی.اور لکھا تھا کہ ‘ترکی کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کو آگے بڑھاتے ہوئے، ہم نے اس دوستی کے ایک نئے باب کا آغاز کردیا ہے ہمیں اُمید ہے کہ یہ خیالات اور صلاحیتوں کے تبادلے کا باعث بنے گا’۔ ہمایوں سعید بھی اس پراجیکٹ کو لیکر کافی خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس پراجیکٹ کے زریعے ترکی اور پاکستان کے درمیان مزید اچھے کام کا باب کھلنے جا رہا ہے. اس فلم کے سیٹ سے جو تصاویرسوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں ان سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ فلم یقینا کچھ الگ اور مختلف ہو گی اور پاکستانی فنکار اپنی کیرئیر کے بہترین کردار کرنے جا رہے ہیں.

Shares: