پاکستانیو:خداحافظ بس اس سے بڑھ کرکچھ اورنہیں کہہ سکتا:برے وقت سےڈررہاہوں:رمیزراجہ آبدیدہ ہوگئے

0
62

اسلام آباد:پاکستانیو:خداحافظ بس اس سے بڑھ کرکچھ اورنہیں کہہ سکتا:برے وقت سےڈررہاہوں:رمیزراجہ آبدیدہ ہوگئے،اطلاعات کےمطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم اور سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی نا اہلی سے متعلق درخواست مسترد کیے جانے کے بعد سابق کرکٹر رمیز راجہ نے فیصلے پربہت ہی مایوسی کا اظہارکیااورپاکستانیوں کو برے وقت سے بچنے کی درخواست کردی ۔

پاکستان کے مایہ نازکرکٹر، کمنٹیٹررمیزراجہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو قوم کی تباہی سے تعبیر کیا اوربہت ہی غمگین کردینے والا پیغام دے کرآبدیدہ ہوگئے ، اپنے دوستوں کے ساتھ پاکستان میں جس طرح حکومتیں آتی ہیں اورنظام بنتے ہیں رمیر راجہ نے اپنے دوستوں کے سامنے گفتگو کرتے ہوئے اس قوم کی تباہی پرافسوس کااظہارکرنے لگے

 

ادھر ایک اورپیغام میں ایک ویڈیو پیغام میں رمیرراجہ نے کہا کہ ’میں کچھ کام کر رہا تھا اچانک مجھے خبر ملی کہ ہائیکورٹ نے سینیٹ الیکشن میں ہونے والے فراڈ اور پیسوں کی لین دین سے متعلق فیصلے میں کہا ہے کہ پیسے لینے اور دینے والے لوگ برے ہیں اور یہ اخلاقیات کا معاملہ ہے ،ہم اس پر فیصلہ نہیں دے سکتے ۔

اس ملک کی بدقسمتی پرمرثیہ پڑھتے ہوئے رمیز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر ملک کے انصاف کے ادارے اخلاقیات پر فیصلہ نہیں دیں گے تو پھر کون دے گا؟ ۔

رمیزراجہ کہتے ہیں کہ بد قسمتی سے ہمارا معاشرہ مہذب نہیں رہا ،یہاں خاندانی ،باکردار اور دیانتدار رہنمائوں کی کوئی بات نہیں کرتا ،یہ معاشرہ چوروں کو تحفظ دیتا ہے ۔

سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ پاکستان کی یہ ہی سب سے بڑی خرابی ہے ،اگر ملک کے بڑے ادارے اخلاقیات پر فیصلہ نہیں دے سکتے تو کیا اوپر سے فرشتے اخلاقیات پر فیصلہ کرنے کے لیے آئیں گے؟۔

Leave a reply