محبوبہ کو ملنے جانے والے پاکستانی نوجوان کی لگی دوڑیں،بھارت پہنچ گیا

border

پاکستانی نوجوان اپنی محبوبہ سے ملنے سرحد پار بھارت پہنچ گیا

پاکستان کے صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والا نوجوان 21 سالہ جگسی کول اپنی محبوبہ کو ملنے کے لئے گیا ،تا ہم پھر غلطی سے سرحد پار کر کے بھارت پہنچ گیا،جگسی سرحدی گاؤں کھروڑا پہنچا اور پھر وہاں محبوبہ کے گھر والوں نے نوجوان کو دیکھ لیا جس پر جگسی نے دوڑ لگائی اور وہ رات کے اندھیرے میں بھارتی سرحد میں داخل ہو گیا،بھارتی میڈیا کے مطابق جگسی بی ایس ایف کی چوکی کو چکمہ دیتا رہا اور تقریبا 25 کلومیٹر تک بھارتی سرحد کے اندر آ گیا جس کے بعد جگسی کو بھارتی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحویل میں لے لیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا،یہ واقعہ باڑمیر کے تھانہ نوتلہ کی حدود میں پیش آیا،

جگسی بھارت پہنچا تو اس نے اگلی صبح وہاں سے 25 اگست کو تھر پرکر جانے والی بس کے بارے میں معلومات لیں جس پر شہریوں کو شک ہوا اور پولیس کو اطلاع دی گئی، پولیس نے جگسی کولی کو حراست میں لیا،پاکستانی شہری کے پاس سے موبائل فون، ڈائری اور دو سم کارڈ پولیس نے برآمد کئے،بھارت میں قانون نافذ کرنے والے سبھی اداروں نے پاکستانی شہری سے تحقیقات کی لیکن اس کے پاس سے کوئی مشکوک چیز برآمد نہ ہوئی،جس کے بعد تحقیقاتی اداروں نے جگسی کو باڑمیر پولیس کے حوالے کر دیا، جگسی ابھی باڑمیر پولیس کی تحویل میں ہے

جگسی نے بھارتی تحقیقاتی اداروں کو بتایا کہ وہ اپنی محبوبہ کو ملنے آیا تھا تا ہم اسکے گھر والوں نے مجھے دیکھ لیا،جس کے بعد میں نے دوڑ لگائی اور اندازہ ہی نہیں ہوا میں بھارت پہنچ گیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق جگسی 11 ویں جماعت کا طالب علم ہے، اسے انگریزی بھی آتی ہے، اسکی محبوبہ بھی ایک ہندو لڑکی ہے جس کی عمر 17 سال ہے،

بشریٰ بی بی کی ضمانت ،سپریم کورٹ میں چیلنج

بشریٰ بی بی پیش نہ ہوئی،نیب پراسیکیوٹر کا وارنٹ جاری کرنے کی استدعا

مؤکلوں کا رخ زمان پارک کی طرف،بشریٰ بی بی بھی پہنچ گئیں

وکیلوں پر کبھی اعتبار نہیں کرنا چاہیے،عمران خان پھٹ پڑے

شیر افضل مروت نے علی امین گنڈاپور کی سب”چالیں”عمران خان کو بتا دیں

Comments are closed.