جنیوا: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت کے خلاف پاکستانی قرارداد منظور کرلی گئی۔
باغی ٹی وی : پاکستان نے البانیہ کو چھوڑ کر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے تمام رکن ممالک کی طرف سے گزشتہ روز اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل میں قرارداد پیش کی، پاکستان کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی گئی، قرارداد کے حق میں 28 ممالک نے ووٹ دیا، 13 غیر حاضر رہے اور 6 نے قرارداد کے خلاف ووٹ دیا۔
قرارداد میں ممالک سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کو اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر فوجی سازوسامان کی فروخت اور منتقلی بند کریں،بین الاقوامی عدالت انصاف نے جنوری میں فیصلہ دیا تھا کہ غزہ میں ’نسل کشی کا خطرہ ہے، عالمی انسانی قوانین اور حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے دیگر اقدامات سمیت اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی روکنے کی ضرورت ہے قرارداد میں غزہ میں ’فوری جنگ بندی‘ اور ’ہنگامی بنیادوں پر انسانی رسائی اور امداد‘ کابھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
ایران ، اسرائیل کشیدگی ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں …
دوسری جانب نیویارک میں گزشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اجلاس کے دوران زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئےنیویارک میں جب زلزلہ آیا اس وقت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اجلاس میں مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں اسرائیلی بربریت کا نشانہ بننے والی خواتین اور بچوں کی خراب صورتحال بیان کی جارہی تھی، اچانک زلزلے کے جھٹکوں نے اسپیکر کو خاموش کردیا تاہم ان کے دوبارہ بولنے سے پہلے شرکا میں سے آواز آئی کہ ’آپ کی باتوں نے تو زمین ہلا دی‘۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی ریاست نیو جرسی اور نیویارک سمیت کئی شہروں میں زلزلہ آیا تھا اور بلندو بالا عمارتیں لرز اٹھیں تھیں، مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 23 منٹ پر 4.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔