پاکستانی قوم عالمی سطح پر گونگی بہری کیوں؟

0
63

سائنس و ٹیکنالوجی کےنام پر پاکستانی بچوں کو غیر ملکی زبان میں تعلیم دے کر گونگا بہرہ بنانے والے اداروں سے پوچھاجائے کہ انہوں نے کتنے سائنسدان پیدا کئے ہیں؟

بین الاقوامی زبان میں تعلیم دینے کا ڈھونگ رچا کر والدین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر کنگال کرنے والے مہنگے ترین تعلیمی اداروں کے مالکان کا احتساب کر کے پوچھا جائے کہ ان کے اداروں کے فارغ التحصیل کتنے بین الاقوامی اداروں میں اعلی ملازمت پر فائز ہیں؟ ہماری تحقیق کے مطابق لمز کے گریجویٹ امریکہ میں انگریزی کے ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے ہیں ۔اردو تو خیر ان کو اتی ہی نہیں ۔انگریزوں کے ملک میں انگریزی کا ٹیسٹ بھی پاس نہ کرسکیں۔۔

ہم دعوی سے کہتے ہیں کہ پاکستان کے انتہائی اعلیٰ انگریزی تعلیمی اداروں کے فارغ التحصیل امریکہ و برطانیہ میں درجہ چہارم سے بھی کم تر کی ملازمت کر رہےہیں۔۔لیکن پاکستان آ کر یہی لوگ افسر بن کر ملک کے انتظامات سنبھال لیں گے۔ان انگریزی میڈیم اداروں ہی کی وجہ سے پاکستان بدانتظامی’ بدعنوانی’ رشوت ستانی ‘ دو نمبری ‘ جعلسازی میں صف اول پر ہے!

اس سب کا حل یہی ہے کہ اس قوم کو ‘ قوم بنانے کے لئے یہاں ہر سطح زندگی پر اردو کو نافذ کردیا جائے۔ ورنہ آنے والے وقتوں میں پاکستان امریکہ و برطانیہ میں درجہ چہارم کی ملازمت بھی حاصل نہ کرسکییں گے۔! کیونکہ غیر ملکی زبان میں تعلیم بچے کی فطری صلاحیتوں کو کچل دیتی ہے ! جس ملک کی ابادی دس لاکھ ہے وہ بھی اپنا سارا نظام آپنی زبان میں چلا رہا ہے پاکستان توخیر دنیا کی ساتویں جوہری قوت ہے۔۔پھر پاکستانی’ قوم عالمی سطح پر گونگی بہری کیوں؟-

فا طمہ قمر پاکستان قومی زبان تحریک

Leave a reply