امریکہ میں پاکستانی سفیر اسد مجید نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ ظہرانے کا اہتمام پاکستانی سفارت خانے میں کیا گیا تھا۔ کاروباری وفود نے بھی شرکت کی۔پاکستانی سفیر اسد مجید نے گورنر سندھ اور ان کے وفد کا خیرمقدم کیا۔
مودی کے اقدامات خطے میں عدم استحکام کا سبب بن سکتے ہیں، پاکستانی سفیراسد مجید
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا جولائی میں دورہ امریکہ انتہائی کامیاب رہا، وزیراعظم کی امریکی صدر سے ملاقات مثبت رہی۔دونوں رہنماوَں نے دوطرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پراتفاق کیا۔
گورنر سندھ نے ترقی، خوشحالی اورمعیشت کی بہتری کےلیے حکومتی ترجیحات سے آگاہ کیا۔
امریکی نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کو تجارتی تعلقات میں بہتری کےلیے مل کرکام کرناچاہیے۔بہتر تجارتی تعلقات سے دونوں ملکوں کی عوام کا فائدہ ہوگا۔