پاکستانی سرکاری ملازم کی میم 84 لاکھ میں نیلام

0
152
پاکستانی-سرکاری-ملازم-کی-میم-84-لاکھ-میں-نیلام #Baaghi

"فرینڈشپ اینڈڈ ود مدثر” انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والے ان کئی مزاحیہ میمز میں سے ایک ہے جو پاکستانیوں نے بنائے، لیکن یہ پہلی میم ہے جو آن لائن 84 لاکھ روپوں میں نیلام ہو گئی ہے۔

باغی ٹی وی : 2015 میں گوجرانوالہ کے ایک سرکاری ملازم محمد آصف رضا نے فیس بک پر ایک تصویر شئیر کر کے اپنے دوست کے ساتھ چھوٹا سا مذاق کیا، جس میں انہوں نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ان کا دوست مدثر اب خود غرض ہوگیا ہے اور وہ اس سے اپنی دوستی توڑ رہے ہیں اور کسی اورکو اپنا بیسٹ فرینڈ بنا رہے ہیں۔

غیر ملکی صحافیوں کی پاکستان آنے کی پابندی ،”سب سے بڑی جمہوریت“ بھارت کا نام نہاد دعوٰی ایک بار پھر…

اس میم کو سوشل میڈیا پر فرینڈشپ اینڈڈ ود مدثرکا نام دیا گیااس میم کے مشہور ہونے کے بعد جہاں مدثر سے ان کی دوستی بحال ہوئی وہیں انٹرنیٹ پر انھیں عالمی شہرت حاصل ہوئی۔

یہ معمولی سا مذاق اتنا وائرل ہوا کہ اس پر 47 ہزار لوگوں نے ری ایکٹ کیا، 56 ہزار لوگوں نے اسے شیئر کیا اور فیس بک پر 27 ہزار لوگوں نے اس پوسٹ پر تبصرے کئے-

تاہم اب 6 سال بعد آصف نے اسے فاؤنڈیشن نامی این ایف ٹی پلیٹ فارم پر نیلامی کے لیے پیش کیا، جسے کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کی کمپنی میکینزم کیپیٹل کے شریک بانی اینڈریو کینگ نے 20 ایتھر میں خریدا ہےایتھر کی موجودہ ویلیو کے تحت پاکستانی کرنسی میں یہ رقم 84 لاکھ روپے اور52 ہزار امریکی ڈالربنتی ہے۔

یا د رہے کہ این ایف ٹی نامی نان فنجیبل ٹوکن ایک خاص قسم کا ڈیجیٹل سرٹیفیکیٹ ہے جو کہ اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ کسی مزاحیہ میم، تصویر، ویڈیو یا دیگر قسم کے آن لائن مواد کا اصل مالک کون ہے-

غیر ملکی سیاح بھی پاکستان اور پاک فوج کے مداح نکلے

Leave a reply