پاکستانی سیاست کے فیصلے پاکستانی عوام نے کرنے ہیں،امریکا

0
32

واشنگٹن: امریکہ نے ایک بار پھر پاکستان میں رجیم چینج کے بیانیے کو جھوٹ قرار دے دیا۔

باغی ٹی وی: نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کے امریکا پر لگائے گئے الزامات کے سوال پر کہا کہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں امریکی سازش سے متعلق الزامات صریحاً جھوٹ ہیں اور پاکستانی سیاست کے فیصلے پاکستانی عوام نے کرنے ہیں جو آئین کے مطابق ہوں امریکا پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون کی قدر کرتا ہے۔

دوران چارجنگ موبائل کیبل سے کرنٹ لگنے سے بچی جانبحق

ویدانت پٹیل نے کہا کہ کہ خدیجہ شاہ کے کیس کو فالو کر رہے ہیں کیونکہ خدیجہ شاہ کی دہری شہریت ہے اور ہم پاکستانی حکام سے براہ راست رابطے میں ہیں اور کہا ہے کہ خدیجہ شاہ کو قونصلر رسائی دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی امریکی شہری گرفتار ہوتا ہے تو ہم ان کی ممکنہ مدد کےلیےتیاررہتے ہیں اور دوسرے ممالک سے کہا ہے کہ گرفتار امریکیوں کے لیے طریقہ کار کو سامنے رکھیں بھارتی وزیر اعظم کے دورہ امریکہ پر تمام معاملات پر بات ہو گی جبکہ انسانی حقوق اور مذہبی آزادی کا معاملہ بھی مودی سے بات چیت کا حصہ ہو گا۔

پاکستان میں جب بھی شاپنگ کی دوکانداروں نے پیسے نہیں لئے،وریندر سہواگ

واضح رہے کہ فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملے کے کیس میں گرفتار ہیں جناح ہاؤس لاہور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں خدیجہ شاہ کو 24 مئی کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جس کے بعد عدالت نے انہیں 7 دن کے لیے شناخت پریڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا-

Leave a reply