یوکرین میں پاکستانی طلبا کو سفارتخانے نے لاوارث چھوڑدیا، طلبا کی اپیل

0
48

یوکرین میں پاکستانی طلبا کو سفارتخانے نے لاوارث چھوڑدیا، طلبا کی اپیل
روس کی جانب سے یوکرین پر حملوں کے بعد یوکرین میں موجود پاکستانی طلبا پھنس گئے ہیں

پاکستانی طلبا نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ انہیں وہاں سے نکالا جائے،دوسری جانب پاکستان نے کیف سے پاکستانی سفارتخانے کو ٹرنوپل شہر میں منتقل کر دیا ہے، یوکرین میں پاکستان کے سفیر نویل کھوکھر کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارتخانہ ٹرنوپل میں آج سے مکمل فعال ہے یوکرین سے نکلنے کیلئے پاکستانی طلبہ ٹرنوپل آئیں یوکرین میں خرکیف سے ٹرنوپل کیلئے ٹرین سروس موجود ہے ٹرانسپورٹ نہیں مل رہی تو سفارتخانے کے تعلیمی مشیر سے خدمات لیں جن طلباء کو ٹرانسپورٹ نہیں مل رہی انہیں تعلیمی مشیر ٹرنوپل پہنچائیں گے کیف اور ٹرنوپل میں طلباء کی مدد کیلئے دو فوکل پرسن تعینات کئے گئے ہیں ۔نویل کھوکھر نے کیف میں رابطہ کیلئے 380681734727ہ اور ٹرنوپل میں رابطے کیلئے 380632288874 اور 380979335992 نمبر دیے ہیں

یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبا مشکل میں ہیں اور انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے حکومت کو پیغام دیا ہے کہ انہیں نکالنے کا انتظام کیا جائے، طلبا نے شکوہ کیا کہ حکومت ہمارے لئے کچھ نہیں کر رہی،خارکوو کی نیشنل میڈیکل یونیورسٹی کے پاکستانی طالب علم زین خان کے مطابق خارکوو اور اس کے اطراف میں زیرتعلیم طلبہ و طالبات کی تعداد تقریباً 300 کے قریب ہے

کیف میں موجود پاکستانیوں کی بڑی تعداد کیف میں پھنسے ہوے ہیں پاکستانی طلبا نے پاکستانی ایمبیسی سےمدد کی اپیل کررہے ہیں، ایمبیسی نے ٹرنوپِل شہر جانے کا مشورہ تو دیا، لیکن شہر میں ٹرانسپورٹ ہی دستیاب نہیں ہے۔ پاکستانی ایمبیسی نے طلبہ کو کیف سے نکالنے کیلئے کوئی انتظام نہیں کیا اورپاکستانی ایمبیسی کا فون صبح سے بند ہے، کوئی معاونت نہیں مل رہی۔ اس وقت شہر کیف میں رات کا کرفیو لگ چکا ہے، جبکہ دوسرے ملک اپنے باشندوں کو یہاں سے نکالنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔

ایک طالب علم کا کہنا تھا کہ ہمیں سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا کہ ایئر پورٹ آ جائیں ہم نے ٹکٹ بک کر دیا ہے، ایئر پورٹ پہنچے تو ایمبیسی کہتی ہے کہ اب دوسرے ائر پورٹ پر آئیں ،ایمبیسی کی طرف سے ہمیں جھوٹ بولا جا رہا ہے ہماری کوئی مدد نہیں کی جا رہی،

ایک طالب علم کا کہنا تھا کہ دو ماہ پہلے یوکرین آیا تھا، یہاں پاکستان کا سفیر جھوٹ بول رہا ہے کہ ہم نے دو ہزار طلبا کو واپس بھیج دیا اور پانچ سو باقی ہیں، ایمبیسی نے ہماری کوئی مدد نہیں کی، پہلے کہتے تھے ہم جہاز بسیں دیں گے جب جنگ شروع ہو گی تو لے جائیں گے لیکن جب جنگ شروع ہوئی، تو کچھ نہیں کیا، یہ بالکل غریب ہیں، پاکستانی سفیر کی یقین پر بات نہ کریں

پیپلز پارٹی کی رہنما، سینیٹر شیری رحمان نے حکومت سے یوکرین میں پھنسے 500 طلبہ سمیت پاکستانیوں کو جلد واپس لانے کا مطالبہ کیا ہے ،شیری رحمان کا کہنا تھا کہ روس یوکرین تنازعہ کے نتیجے میں پاکستانی شہری اور طلبہ یوکرین میں پھنس گئے ہیں،500سے زائد طلبہ سمیت دیگر ہزاروں پاکستانی یوکرین سے انخلا کے منتظر ہیں، یوکرین نے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں،یوکرین میں پاکستانی سفارت خانہ پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی معاونت کرے، حکومت یوکرین میں پاکستانی شہریوں اور طلبہ کی جلد اور باحفاظت واپسی کو یقینی بنائے

ن لیگی نائب صدر مریم نواز نے یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبہ سے متعلق تشویش کا اظہارکیا ہے، مریم نواز کا کہنا تھا کہ کوئی ہے جو یوکرین میں پھنسے پاکستانی طالب علموں کی آواز سن سکتاہو؟ یوکرین میں سینکڑوں پاکستانی طالب علم وہاں سے نکالے جانے کے منتظر ہیں،

ن لیگی رہنما ،رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ روس کا یوکرین پر حملہ قابل مزمت، ایک دن میں 137 ہلاکتیں قابل افسوس ہیں۔۔۔پاکستانی طلبہ جو اس وقت یوکرین میں پھنسے ہوئے ہیں کیا ان کاکوئی پرسان حال ہے یا نیازی کا زور بس فوٹو سیشن پر ہے؟؟

روسی صدر پیوٹن نے یوکرین میں فوجی آپریشن کا حکم دے دیا-

:یوکرائن میں ایمرجنسی نافذ:سائرن بج گئے:شہریوں کو روس چھوڑنے کا حکم

برطانیہ آسٹریلیا اور جاپان نے روس پر پابندیاں عائد کرنے کا آغاز کردیا ہ

پوتن کوملک سے باہر روسی فوج کی تعیناتی:نیٹو کے جنگی طیارے سائرن بجانےلگے:پابندیاں بھی لگ گئیں‌ 

:روس جنگ کےلیے تیار:ولادی میرپوتن نے ملک سے باہر فوج استعمال کرنے کیلیے قانونی رائے مانگ لی

یوکرینی وزیردفاع کا فوجیوں کو روس سے جنگ کیلئے تیار رہنےکا حکم،

پانچ روسی طیارے، ایک ہیلی کاپٹر گرا دیا، یوکرینی وزارت دفاع کا دعویٰ

کون ہے جو ہمارا ساتھ دے؟ یوکرینی صدر کی دہائی

Leave a reply