پاکستانی ٹیم ہمیشہ ڈاؤن ہو کر اٹھی ہے: محمد حفیط
پاکستان کی بد ترین پرفارمنس پر محمد حفیظ نے بیان دیا ہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے خود کو دیکھ کر ہم پر دباؤ سے زیادہ ہم کو دکھ ہے لیکن اگر ہسٹری کو دیکھا جائے تو پاکستانی ٹیم ہمیشہ ڈاؤن ہو کر ہی اٹھی ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محمد حفیظ کہتے ہیں کہ پوری ٹیم کم بیک کے لیے پوری کوشش کر رہی ہے اس لیے قوم سے اپیل ہے کہ ہمیں سپورٹ کرتے رہیں. ہم نے اگلے چار میچ جیتنے کا کوئی پلان نہیں بنایا. ہم صرف اگلے میچ کی تیاری کر رہے ہیں جو 23 جون کو جنوبی افریقہ کے ساتھ انگلینڈ کے شہر لورڈز میں ہونے والا ہے.
جنوبی افریقہ کے ساتھ میچ کی پریکٹس میں کوئی کمی نہیں چھوڑ رہے. ٹیم کا حصہ ہونے کے ناطے میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ شعیب ملک کے ساتھ پوری ٹیم پر اعتماد ہے. پچھلے پانچ میچز میں اچھا کھیل نہیں پیش کر سکے لیکن ہم ایک نیا سفر شروع کریں گے. کوشش کر رہے ہیں انشا اللہ کامیاب بھی ہوں گے.