ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف انتہائی اہم میچ میں پاکستان کی 121 سکور پر چار وکٹیں گر گئی ہیں. محمد حفیظ بھی 19 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ہیں، یوں پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار ہوتی نظر آرہی ہے. افغانستان نے پاکستان کو 228 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم بیٹنگ جاری رکھے ہوئے ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹکے مطابق پاکستانی کھلاڑی فخر الزمان صفر پر آؤٹ ہوئے. وہ دوسری ہی گیند پر پویلین واپس لوٹ گئے تاہم بابر اعظم اور امام الحق نے سکور آگے بڑھانا شروع کیا تو امام الحق بھی آگے بڑھ کر شارٹ کھیلنے کے چکر میں 36 رنز پر آؤٹ ہو گئے. میچ کے دوران جب پاکستانی اوپنر فخر زمان کوئی رنز بنائے بغیر آوٹ ہوئے تو پاکستانی کھلاڑی کے آوٹ ہونے پر اسٹیڈم میں پاکستانی شائقین چپ جبکہ افغان شائقین اپنی ٹیم کے حق میں نعرے لگا کر فضا کو گرم کرنے لگے. بابر اعظم 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ آخری کھلاڑی محمد حفیظ آؤٹ ہوئے ہیں.
افغان ٹیم کے کپتان گل بدین نائب نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو گل بدین نائب اور رحمت شاہ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شاہین شاہ آفریدی نے پانچویں اوور میں گل بدین کو 15 رنز پر آؤٹ کر دیا . اسی طرح اگلی ہی گیند پر ہشمت اللہ شہیدی کو بھی کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس بھیج دیا۔ رحمت شاہ اور اصغر افغان نے پاکستانی بولرز کو خوب پریشان کیا. رحمت 43 گیندوں پر 35 اور اصغر افغان 35 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ وکٹ کیپر بیٹسمین اکرام اللہ 24 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، محمد نبی صرف 16 رنز ہی بناسکے اور راشد خان 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستانی ٹیم کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4 ، عماد وسیم اور وہاب ریاض نے 2،2 جب کہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ اگر پاکستان افغانستان سے یہ میچ ہار جاتا ہے تو سیمی فائنل میں جانے کی بجائے اسے واپس پاکستان آنا پڑسکتاہے جو پاکستانیوں کے لیے ایک بہت ہی بری خبر ہو سکتی ہے. بہر کیف میچ ابھی جاری ہے اور سب کی نظریں میچ پر لگی ہوئی ہیں.