پاکستانی فوجی دستے لداخ کی طرف پیش قدمی کررہے ہیں ،نئی دہلی میں بھارت کے بڑوں کا ہنگامی اجلاس جاری : بھارتی میڈیا

0
55

نئی دہلی :پاکستانی فوجی دستے لداخ کی طرف پیش قدمی کررہے ہیں ، بھارتی میڈیا نے واویلا شروع کردیا ، اطلاعات کے مطابق بھارتی میڈیا اس وقت بریکنگ نیوزچلا رہا ہےکہ لداخ کی طرف پاکستانی فوجی دستے بڑی تیزی سے پیش قدمی کررہے ہیں ،

باغی ٹی وی کےمطابق معروف بھارتی میڈیا گروپ انڈیا ٹوڈے نے اس حوالے سے سب سے پہلے خبربریک کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستانی فوجی دستے لداخ کے شمالی جانب بڑھ رہے ہیں اوریہ بھی اطلاعات ہیں کہ پاک فوج کے یہ دستے چینی فوجیوں کے ساتھ ساتھ وہاں بھارت پراپنا دباو بڑھائیں گے

بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک طرف چین بھارت سے حالات کو پرامن رکھنے کا خواہاں ہے تو دوسری طرف پاکستانی فوجی دستوں کے لیے لداخ پرقبضے کا راستہ فراہم کررہا ہے، اس حوالے سے پاکستان اورچین کے درمیان زبردست کوارڈینیشن ہے ،

 

بھارتی میڈیا واویلا کرتے ہوئے یہ بھی الزام لگا رہا ہے کہ پاک فوج نے اس محاذ پرکئی قسم کی حکمت عملی اپنائی ہوئی ہے ، ایک طرف پاک فوج کے دستے پیش قدمی کررہے ہیں تو دوسری طرف پاک فوج نے مجاہدین کوبھارت کواسی محاذ پرسبق سکھانے کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے

بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہےکہ کم وبیش بیس ہزارپاکستانی فوجی گلگت بلتستان کی جانب سے آگے بڑھ رہے ہیں ، یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس حوالے پاکستانی خفیہ ایجسی آئی ایس ائی اورچینی خفیہ ایجنسی کے درمیان منصوبہ بندی ہوچکی ہے

بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا کہ چین اورپاکستان نے لداخ کے محاذ پربھارت کو بہت بڑا نقصان دینے کا فیصلہ کررکھا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں پاک فوج کی طرف سے لداخ کی طرف پیش قدمی کے پیش نظراہم اجلاس جاری ہے جس میں بھارتی فوج کی قیادت ، وزیراعظم اوردیگراعلیٰ دفاعی حکام شریک ہیں

Leave a reply