دبئی کے علاقے ستوا کی گلی الدیافہ میں ایک ایسے پاکستانی نژاد کینیڈین شخص قیام پزیر ہیں جو ہر روز شام سات بجے 400 سے زائد مستحق افراد کو مفت کھانا کھلاتے ہیں اور ڈھیروں دعائیں سمیٹتے ہیں ،
اس پاکستانی نژاد کا نام شاہد محمود ہے اور دبئی میں ارباب کے نام سے جانے جاتے ہیں، پاکستان میں پیدا ہوئے اور بعد میں کینیڈا چلے گئے ، کاروبار کیا پیسہ کمایا اور اپنی بقیہ زندگی گزارنے کیلئے دبئی آ گئے، شاہد محمود کیمطابق ایک دن وہ ایک سٹور سے آ آ آئسکریم خرید رہے تھے اور ایک عورت حسرت بھری نگاہوں سے انہیں دیکھ رہی تھی ، مجھے خیال آیا کہ یہ ضرور بھوکی ہے میں نے ایک آئسکریم اس کیلئے بھی خریدی اور اسے کھانے کیلئے پیش کی تو اس کی خوشی دیدنی تھی ، اور اس کو خوش دیکھ مجھے جس قدر سکون و اطمینان نصیب ہوا وہ میں لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا ،
اس کے بعد میں اپنی خوشی کو بڑھانے کیلئے غریبوں میں خوشیاں بانٹنا شروع کر دیں، غریبوں کو کھانا کھلانے کا کام شاہد نے آج سے تین سال پہلے شروع کیا ، اور آج دبئی کے علاقے ستوا میں ہر شام سات بجے ہر عمر کے افراد کھانا لینے کیلئے لائنوں میں کھڑے ہو جاتے ہیں، شاہد ہفتے کے تین دن لوگوں میں پیزا سلائسز بانٹتے ہیں اور باقی دن چاول ، چکن اور دوسری غزائیں تقسیم کرتے ہیں ،
شاہد کا کہنا ہے کہ وہ ہر روز لوگوں کو کھانا کھلانے کیلئے 1500 درہم خرچ کرتے ہیں لیکن اس کام کے نتیجے سے ملنے والی خوشی کا تعین کرنا ممکن نہیں کیونکہ بھوکے کو کھانا کھلا کر ڈھیروں دعائیں سمیٹی جا سکتی ہیں ،

دبئی میں ہر روز چار سو افراد کو مفت کھانا کھلانے والا پاکستانی کون ہے ؟
Shares:







