بارسلونا:بیوی کا قاتل پاکستانی 11سال بعد ہسپانوی جزیرے سے گرفتارکرلیا گیا ،اطلاعات کےمطابق بیوی کے قتل کے بعد فرار ہونے والا پاکستانی 11 برس بعد ہسپانوی جزیرے سے گرفتارکرلیا گیا ہے ، اس بات کی تصدیق ہسپانوی پولیس نے بھی کردی ہے ،
ہسپانوی پولیس کےمطابق گیارہ برس قبل پاکستان میں اپنی شریک حیات کو مبینہ طور پر قتل کر کے فرار ہونے والے شخص کو سپین کے سیاحتی جزیرے مایورکا سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پاکستانی حکام نے اس کی گرفتاری کے لیے انٹرنیشنل وارنٹ جاری کر رکھا تھا۔ سیاحوں میں مقبول ہسپانوی جزیرے مایورکا کی پولیس نے گزشتہ ہفتے 41 سالہ پاکستانی شہری کو گرفتار کیا۔
اس شخص پر الزام ہے کہ اس نے سن 2009 میں اپنی بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔