پاکستانی زائرین کے لئے عمرے کی پابندی ابھی بھی برقرار ہے؟
ریاض: وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ فی الحال پاکستانی زائرین کو عمرے کی اجازت نہیں ملی ہے۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے نورالحق قادری نے کہا کہ سعوی عرب کی جانب سے پابندی9 ملکوں پر لگائی گئی ہے جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔
وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت نے یہ اقدام کورونا کے پیش نظر اٹھایا ہے تاہم پابندیوں کے حوالے سے سعودی اعلیٰ حکام سے رابطہ کررہے ہیں۔
یو اے ای حکومت سے ضروری ریپڈ ٹیسٹ کی بجائے اینٹیجن ٹیسٹ قبول کرنے کی درخواست کریں سی اے اے حکام…
آج سے عمرے کی ادائیگی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، پابندی کے شکار ملکوں کے علاوہ دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے غیرملکی عمرہ ادا کرسکیں گے سعودی عرب کی جانب سے جن ممالک کے عازمین پر عمرہ ادائیگی کی پابندی عائد کی گئی، اُن میں پاکستان، بھارت، انڈونیشیا، مصر ترکی، ارجنٹائن، برازیل، جنوبی افریقہ اور لبنان شامل ہیں۔
خیال رہے کہ سعودی وزارت حج و عمرہ نے 18 ماہ بعد غیر ملکی عمرہ زائرین کے لئے پابندیاں ختم کر دیں ہیں ویکسینیشن کروانے والے غیر ملکی باشندے بھی عمرہ ادا کر سکیں گے نیا عمرہ سیزن یکم محرم سے شروع ہوگا جس میں شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے علاوہ بیرون ملک سے عمرہ زائین کی درخواستیں وصول کی جائیں گی درخواستوں کی وصولی کا آغاز آج سے ہو گا-
وزارت نے کہا کہ مختلف ممالک سے مرحلہ وار عمرہ زائین کو ویزے جاری کئے جائیں گے۔روزانہ 60 ہزار افراد کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف جانے کی اجازت دی جائے گی 8 شفٹوں میں عمرہ زائرین کی ماہانہ تعداد بتدریج 20 لاکھ کردی جائے گی جنہیں توکلنا اور اعتمرنا کے ذریعہ اجازت نامے جاری ہوں گے۔