پاکستانیوں کیلے یو اے ای کا ویزا بند نہیں کیا گیا،قونصل جنرل

0
68
uae

متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستانیوں کیلے ویزا بند ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا معاملہ،یو اے ای قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے جھوٹی خبروں کی تردید کر دی

قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کیلے یو اے ای کا ویزا بند نہیں کیا گیا ، قونصلیٹ میں پاکستانیوں کیلے ویزا سیکشن کھلا ہوا ہے ،متحدہ عرب امارات جانے کیلے عمر کی کوئی قید نہیں ،

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کیا گیا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کے لئے ویزہ بند کر دیا گیا ہے، جھوٹی خبر کو سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا تھا،تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے بھی متحدہ عرب امارات کے خلاف پروپیگنڈہ کیا گیا تھا کہ پاکستان کے ویزے بند کر دیئے گئے وہیں کئی صارفین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے بیرون ممالک میں احتجاج کی وجہ سے ویز ے بند ہیں تا ہم آج عرب امارات نے تردید کی ہے.

ساحر علی بگا کو بھی دبئی کا دس سالہ گولڈن ویزا مل گیا

صبا قمر کو بھی متحدہ عرب امارات(یو اے ای)کا گولڈن ویزا مل گیا

عمران اشرف کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا گولڈن ویزا جاری

Leave a reply