صبا قمر کو بھی یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا

صباقمر سے پہلے بہت سارے فنکاروں کو گولڈن ویزہ مل چکا ہے
0
30

معروف اداکارہ صبا قمر کو بھی متحدہ عرب امارات(یو اے ای)کا گولڈن ویزا مل گیا۔ اداکارہ نے انسٹاگرام سٹوری میں یہ خوشخبری اپنے مداحوں کو سنائی .اور یو اے ای حکام کا شکریہ ادا کیا . صبا قمر نے گولڈن ویزا ملنے پر حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔
اداکارہ نے جیسے ہی یہ خبر شیئر کی تو ان کے چاہنے والوں‌نے ان کو مبارکباد دیں ، ان کے ساتھیوں نے بھی ان کو مبارکباد دی . صباقمر سے پہلے بہت سارے فنکاروں کو گولڈن ویزہ مل چکا ہے

”جن میں ثنا جاوید، ان کے شوہر عمیر جسوال، ہمایوں سعید، وسیم اکرم، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا، کرکٹر شاداب خان، افتخار احمد. علی ظر ، فخر عالم ، سعدیہ خان ، یاسر حسین ، اقراء عزیز نے نام قابل زکر ہیں”. حال ہی میں اداکار عمران اشرف کو بھی گولڈن ویزہ ملا ہے اور انہوں نے یو اے ای کی حکومت کا شکریہ ادا کیا، گولڈن ویزا حاصل کرنے والے افراد نیشنل اسپانسر کے بغیر یو اے ای میں تعلیم، کاروبار اور رہائش اختیار کرسکتے ہیں۔یو اے ای کی حکومت نے نہ صرف پاکستانی بلکہ انڈین فنکاروں کی ایک بڑی تعداد کو گولڈن ویزہ جاری کیا ہے جس میں‌سلمان خان کا نام قابل زکر ہے.

میری چند دن کی بچی کا آپریشن ہوا بپاشا باسو

ایک انجان عورت نے پیسے لینے کی خاطر پرچہ کٹوایا صبا فیصل

ہسپتال میں پڑی تھی تو سسرال کو خاندان کی شادی میں جانے کی پڑی تھی

Leave a reply