پاکستانیوں اورامت مسلمہ کو حج 1444ھ کی مبارک باد دیتا ہوں. وزیر اعظم
وزیراعظم شہباز شریف نےلاکھوں عازمین حج، تمام پاکستانیوں اورامت مسلمہ کو حج 1444ھ کی مبارک باد دی ہے جبکہ مکہ مکرمہ میں فریضہ حج کی ادائیگی کرتے لاکھوں عازمینِ حج، تمام پاکستانیوں اور امت مسلمہ کو میری طرف سے حج 1444ھ بہت بہت مبارک ہو۔
مکہ مکرمہ میں فریضہ حج کی ادائیگی کرتے لاکھوں عازمینِ حج، تمام پاکستانیوں اور امت مسلمہ کو میری طرف سے حج 1444ھ بہت بہت مبارک ہو. حج کے موقع پر میری بارگاہِ ربِ جلیل میں یہ دعا ہے کہ پاکستان کی تمام معاشی مشکلات دور ہوں اور پاکستان ترقی، امن اور خوشحالی کا گہوارہ بنے. میری اس حج…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 27, 2023
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ حج کے موقع پر میری بارگاہِ ربِ جلیل میں یہ دعا ہے کہ پاکستان کی تمام معاشی مشکلات دور ہوں اور پاکستان ترقی، امن اور خوشحالی کا گہوارہ بنے
شہبازشریف نے کہا کہ میری حج کے اس پاک موقع پر یہ بھی دعا ہے کہ خدائے بزرگ و برتر امت مسلمہ بالخصوص ہمارے کشمیری اورفلسطینی بہن بھائیوں کی تمام مشکلات دورکریں، آمین! واضح رہے کہ دوسری جانب امام کعبہ شیخ ڈاکٹریوسف بن محمد نے خطبہ حج میں مسلمانوں کو دین کو مضبوطی سے تھامنے اور امت کو یکجا ہونے کا پیغام دیا ہے۔ ڈاکٹر یوسف نے کہا کہ امت ایک ہے، نبی ایک ہے، اللہ ایک ہے، دین ایک ہے، تم نے بھی ایک ہو کر رہنا ہے، شریعت کی خلاف ورزی کرنے والے نے اپنا نقصان کیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پشاورایل آر ایچ کا طبی اور انتظامی عملہ عید کی چھٹیوں میں بھی ڈیوٹی پر مامور رہے گا
پشاور انسداد کرپشن عدالت میں سابق صوبائی وزیر کی ضمانت درخواست پر سماعت
آئی سی سی ورلڈ کپ کا شیڈول جاری،پی سی بی کا بیان سامنے آگیا
ڈالر کی قیمت مزید نیچے آنے کا امکان
مہک ملک کی اداکاری میں اینٹری
استاد صحافت ڈاکٹر مہدی حسن سویلین کا فوجی ٹرائل، چیف جسٹس کیس پر فل کورٹ بینچ بنائیں، جسٹس یحییٰ آفریدی
میدان عرفات کی مسجد نمرہ سے خطبہ حج دیتے ہوئے امام کعبہ شیخ ڈاکٹریوسف بن محمد نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے نبی پاکﷺ کو اپنا رسول بنا کر بھیجا، رسول اللہﷺ جو کچھ لے کر آئے وہ رہنمائی کیلئے ہے، نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرتے رہو، رمضان کے روزے فرض ہیں، جس کے پاس پیسا ہے کہ اللہ کے گھرکی زیارت کیلئے مکہ آئے تو اسے ضرور حج کا فریضہ ادا کرنا چاہیے۔