پاکستانیو‌ں‌ پر اللہ کا خاص‌ فضل، 11 فیصد لوگ کورونا وائرس کے خلاف اینٹی باڈیز پیدا کرنے میں‌ کامیاب

باغی ٹی وی : وطن عزیز میں‌ پاکستانی اللہ کے فضل سے کرونا کے خلاف مزاحمت پیدا کرنے میں کئی ممالک سے بہتر ، ماسک کے استعمال اور متواتر ہاتھ دھونے کے سبب ملک میں 11 فیصد لوگوں میں کورونا وائرس کے خلاف اینٹی باڈییز پیدا ہوئے۔

ہیلتھ سروسز اکیڈمی کی جانب سے رواں برس جولائی میں شروع کی گئی نیشنل سرویلنس سٹڈی کے نتائج کے مطابق مُلک میں ہر دسواں پاکستانی کورونا کے خلاف اینٹی باڈیز کی صلاحیت قائم کرنے میں کامیاب ہوا۔

وزارت صحت کے مطابق سٹڈی کا انعقاد عالمی ادارہ صحت اور اے کے کیو کے باہمی تعاون سے کیا گیا۔ سٹڈی میں عوام میں کورونا وائرس کے خلاف قائم اینٹی باڈی کی شرح کو جانچا گیا۔جاری اعلامیہ کے مطابق اینٹی باڈیز کی شرح نوجوانوں میں زیادہ جبکہ بچوں اور بوڑھوں میں کم رہی رہی۔ کورونا وائرس کی ممکنہ دوسری لہر میں بوڑھے افراد ہائی رسک پر ہوسکتے ہیں،
اکستان میں کرونا کیسز بتدریج کم ہوتے جا رہے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 617 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 15 مزید اموات ہوئی ہیں

کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جارہ کردہ تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد6 ہزار190 ہوگی ہے جب کہ دو لاکھ89 ہزار832 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی

این سی او سی کے مطابق پاکستان کے صوبہ سندھ میں سب سے زیادہ مریض ہیں،سندھ میں ایک لاکھ 26 ہزار 182 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔ پنجاب میں 95 ہزار447، خیبرپختونخوا میں 35ہزار215، اسلام آباد میں 15ہزار390، آزادکشمیر میں 2ہزار184، گلگت بلتستان میں 2ہزار502 اور بلوچستان میں 12ہزار295 کورونا کیسز سامنے آئے ہیں

پاکستان میں کرونا کیسز میں بتدریج کمی، 24 گھنٹوں میں 617 نئے مریض

Shares: