لاہور:پاکستانیو! سکھ قوم آپ کی مدد کی منتظرہے،آگے بڑھ کربھارتی مظالم روکیں:ڈاکٹرامرجیت سنگھ کی دہائی ،اطلاعات کے مطابق وائس فار فریڈم امریکہ کے سربراہ نے پاکستانیوں سے بہت بڑی اپیل کردی
باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کی حکومت ، فوج اورعوام سے اپیل کرتے ہوئے ڈاکٹر امرجیت سنگھ سربراہ وائس فار فریڈم امریکہ نے کہا ہے کہ بھارت سکھوں پرتاریخ کے بڑے بڑے مظالم ڈھا رہا ہے ،بھارت نے سکھوں کا جینا محال کردیا ہے
ڈاکٹر امرجیت سنگھ سربراہ وائس فار فریڈم امریکہ نے کہا کہ لاکھوں سکھ اپنے حقوق کی خاطر دہلی میں تاریخ کا بڑا مظاہرہ کر رہے ہیں یہ موقع ہے کہ بھارت کا چہرہ بے نقاب کیا جائے
ڈاکٹر امرجیت سنگھ سربراہ وائس فار فریڈم امریکہ نے کہا کہ اس کے برعکس انڈین میڈیا کے اکثریت اسے منفی کوریج دی رہی ہے،
ڈاکٹر امرجیت سنگھ سربراہ وائس فار فریڈم امریکہ نے کہا کہ سکھ تو پاکستان کی طرف دیکھ رہے تھے ، سکھوں کو پاکستانی میڈیا سے امید تھی کہ وہ سکھ برادری کے لیے آواز اٹھائے گی لیکن ابھی تک کوئی بول ہی نہیں رہا
ڈاکٹر امرجیت سنگھ سربراہ وائس فار فریڈم امریکہ نے اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ہم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں
ڈاکٹر امرجیت سنگھ سربراہ وائس فار فریڈم امریکہ نے کہا ہم نے ہمیشہ ہر فورم پہ کشمیریوں کے لئے آواز اٹھائی لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہےکہ جن کو ہمارے لیے آوازاٹھانا چاہیے تھی وہ خاموش ہیں
ڈاکٹر امرجیت سنگھ سربراہ وائس فار فریڈم امریکہ نے کہا کہ آج سکھ کمیونٹی پہ برا وقت ہے اور ہمیں امید ہے کہ پاکستانی میڈیا اس جد وجہد میں ہمارا ساتھ دے گا