اناللہ وانا الہ راجعون:اس قوم کامستقبل کن کےہاتھوں‌ میں :دین اسلام سےمتعلق اعلی جج کے ریمارکس پرردعمل آگیا

0
58

لاہور:اناللہ وانا الہ راجعون: اس قوم کا مستقبل کن کے ہاتھوں‌ میں:دین اسلام کے بارے میں اعلی جج کے ریمارکس پرپاکستانی بول اٹھے ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی علامہ طاہراشرفی نے بڑے دکھ کے ساتھ کہا ہےکہ اس ملک کا اللہ ہی حافظ جہیں جہاں دین اسلام کے حوالے سے بڑے بڑے لوگوں‌ میں‌ لاعلمی اورجہالت ہو، طاہراشرفی کہتے ہیں کہ ‘جج صاحب! کاش آپ نے آئینِ پاکستان پڑھا ہوتا تو آپ یہ بات نہ کرتے’

پاکستان علما کونسل کے چیئرمین اور وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ ‘گزشتہ دنوں ایک معزز جج نے اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین پہلے ہے اسلام بعد میں ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘مجھے دکھ کے ساتھ یہ بات کہنی پڑ رہی ہے کہ جج صاحب آپ قانون دان ہیں، کاش آپ نے آئین پاکستان پڑھا ہوتا تو آپ یہ بات نہ کرتے’۔

کسی جج کا نام لیے بغیر ان کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان کا آئین قرآن و سنت کے تابع ہے اور آپ کہتے ہیں آئین سب کو حق دیتا ہے، اسلام معاذاللہ سب کو حق نہیں دیتا، آپ کو یہ بات کہتے ہوئے خیال آنا چاہیے کہ اسلام وہ دین ہے، جو انسان تو انسان حیوانات، نباتات کا بھی حق رکھتا ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ نبی اکرم ﷺ نے غیر مسلموں کو جو حق دیا اور وہ حق جب سے یہ دنیا قائم ہوئی کسی نے نہیں دیا۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان کو اس حوالے سے غور و فکر کرنی چاہیے اور اگر ہم بات کریں گے تو کہا جائے گا کہ توہین عدالت ہوئی لیکن اگر کوئی توہینِ اسلام کرے گا تو مجبوراً ہمیں بات کرنی پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے نبی ﷺ کا کلمہ پڑھا ہے، کسی سیاستدان، جج یا مولوی کا نہیں پڑھا اور یہ جہالت پر مبنی بات ہے کہ اگر کہا جائے کہ اسلام سب کو حقوق نہیں دیتا آئین سب کو حق دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا آئین ہمارے بڑوں، علما و مشائخ نے بنایا ہے اس کی پہلی دفعہ یہی ہے کہ یہ آئین قرآن وسنت کے تابع ہے یہاں کوئی قانون قرآن و سنت کے خلاف نہیں ہوسکتا۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ خدا کا واسطہ ہے کہ ملک کے متفقہ مسائل کو متنازع بنانے کی کوشش نہ کریں، میں اُمید کرتا ہوں کہ چیف جسٹس اس حوالے سے ضرور ایکشن لیں گے یہ حکومتی علما کا نہیں پورے امت مسلمہ کا مسئلہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ کہا جائے کہ آئین پاکستان تو سب کو حق دیتا ہے اور اسلام بعد ہے تو میں ایسے شخص کے لیے یہی کہوں گا کہ وہ دین اسلام اور آئین پاکستان سے لاعلم ہے اور جاہل ہے۔

Leave a reply