پاکستانی بیرونی مداخلت قبول نہیں‌ کریں گے:یہی وقت احیا:ورنہ سزانسلیں بُھگتیں گی:وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو کہتاہوں کہ خاموش رہنے کا وقت نہیں ہے، بیرونی سازش کے خلاف سب کو احتجاج کرناچاہیے۔

نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اس وقت فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، اس وقت پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے، قوموں کی زندگی میں مشکل وقت آتے ہیں، ہمیں درست راستے کا انتخاب کرنا ہے، قوم نے آج فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کو کس طرف لے کر جانا ہے، اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ اچھائی کےساتھ اور برائی کیخلاف کھڑے ہو، جو معاشرہ اچھائی کا ساتھ دیتا ہے وہ زندہ ہوجاتا ہے۔وہ قوم تباہ ہوجاتی ہے جس میں اچھے اور برے کی تمیز ختم ہوجائے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج بیرونی سازش کے تحت سیاستدانوں کی بکروں کی طرح نیلامی ہورہی ہے، اگر نوجوان چپ بیٹھیں گے تو وہ برائی کا ساتھ دیں گے، نوجوانوں کو چاہیے کہ اپنے مستقبل کیلئے احتجاج کریں ،

عمران خان نے کہا کہ نوجوانوں کو کہتاہوں کہ خاموش رہنے کا وقت نہیں ہے، سازش کے خلاف سب کو احتجاج کرناچاہیے، نوجوانوں کو اپنے مستقبل کے لیے باہر آنا پڑے گا، کیا باہر کی قوت 15ارب روپے خرچ کرکے حکومت گرادے گی۔

اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتمادغیرملکی سازش ہے،ضرور ناکام ہوگی، عوام ہمارے ساتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں وزیراعظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتمادغیرملکی سازش ہے، ضرور ناکام ہوگی، عوام ہمارے ساتھ ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن عوام سے مسترد شدہ ہے، کے پی کے عوام نے تحریک عدم اعتماد کے خلاف فیصلہ سنادیا، ضمیر بیچنے والے عوام کے سامنے آگئے ہیں۔

Comments are closed.