پاکستان سمیت تمام مسلمان ممالک فرانس کا بائیکاٹ کریں،چودھری پرویز الہیٰ کا بڑا مطالبہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ پاکستان سمیت تمام مسلمان ممالک فرانس کا بائیکاٹ کریں

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور سینیٹر کامل علی آغا سے عبداللطیف آفریدی امیدوار برائے صدر سپریم کورٹ بار، احمد شہزاد فاروق امیدوار برائے سیکرٹری سپریم کورٹ بار، طاہر نصراللہ وڑائچ، جہانگیر اے جھوجا، عامر سعید راں، رائے اشفاق کھرل، رانا عبدالحمید، چودھری اسحاق گجر، آصف ندیم اور رائے اقرار کھرل ایڈووکیٹ کی ملاقات ہوئی ہے.، اس موقع پر چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت تمام مسلمان ممالک فرانس کا بائیکاٹ کریں تاکہ آئندہ کوئی بھی اس طرح کی حرکت نہ کر سکے ،خبردار رہنا چاہئے کہ مسلمان کبھی خاتم النبیین محمد رسول اللہ ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا

چودھری پرویز الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ فرانسیسی صدر مسلمانوں کے جذبات سے نہ کھیلیں ورنہ ان کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا،فوراً او آئی سی کا اجلاس بلایا جائے زبانی جمع خرچ کرنے کی بجائے عملی اقدامات کیے جائیں ،توہین آمیز خاکے عالم اسلام کی تضحیک ہے ، فرانسیسی صدر مسلمانوں کے جذبات سے نہ کھیلیں ،فرنچ صدر کے بیان نے انتہا پسندوں کو مسلمانوں کے مذہبی جذبات سے کھیلنے کا موقع فراہم کیا ،عالم اسلام کو ایک نقطے پر متفق ہونا ہو گا

چودھری پرویزالٰہی کا مزید کہنا تھا کہ اسلام سمیت کسی مذہب کی تضحیک نہیں کرنی چاہئے ،خاتم النبیین حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کے دنیا میں آنے سے جاہلیت کا اندھیرا ختم ہوا ،ہمارے پیارے نبی ﷺ کی زندگی تمام عالم کیلئے نمونہ حیات ہے ،آپ ﷺنے اپنی زندگی میں کبھی کسی مذہب کی تضحیک نہیں کی ،مذہبی نفرت پھیلانے والے شیطانیت کو فروغ دینے کے ذمہ دار ہیں ،انتہا پسندی عالمی امن کو تباہ کر دے گی ، انسانیت کے علمبردار ادارے اپنا کردار ادا کریں ، کروڑوں مسلمانوں کے جذبات سے کھیل کر دنیا میں امن قائم کیسے رہ سکتا ہے ، ہمارا مطالبہ ہے کہ گستاخ خانہ خاکوں کو سوشل میڈیا سے فوری ہٹا دیا جائے

چودھری پرویزالٰہی کا مزید کہنا تھا کہ گستاخانہ مواد کی اشاعت پر مکمل پابندی ہونی چاہئے، اسلام بھائی چارے، محبت، اخلاص کا درس دیتا ہے

Shares: