پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا

سیریزمیں انگلینڈکوایک صفرکی برتری حاصل ہے،انگلینڈ نے 4وکٹوں پر110رنزبنائے،پاکستانی ٹیم نے پہلی اننگز میں 236 رنز بنائے تھے ،سیریزکا تیسراٹیسٹ21اگست کوساوَتھمپٹن میں ہی کھیلاجائے گا

پاکستان اور انگلینڈ کیخلاف کھیلے جانے والا دوسرا ٹیسٹ میچ بارش کی نذر ہو گیا، پورے پانچ روز کے دوران صرف دو روز کھیل ہو سکا اس دوران بارش کا پلڑا بھاری رہا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 236 رنز بنائے تھے، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 72 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل کر سر فہرست رہے تھے جبکہ عابد علی 60 اور بابر اعظم 47 رنز بنا سکے تھے۔ دیگر کوئی بھی بیٹسمین قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکا تھا۔ انگلینڈ کی طرف سے براڈ نے چار، جیمی اینڈرسن نے تین وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 104 رنز بنائے تھے کہ انتظامیہ کی طرف سے میچ ڈرا کا اعلان کر دیا گیا، میزبان ٹیم کی طرف سے کرالے 53 سکور بنا کر نمایاں رہے۔ محمد عباس نے دو، شاہین آفریدی اور یاسر نے ایک ایک شکار کیے۔

پاکستانی ٹیم پہلی اننگ میں بڑا سکور کرنے میں ناکام

Comments are closed.