پاک فوج بجٹ،وسائل کےساتھ دنیاکی دسویں:طاقت کے اعتبارسےتیسری:حکمت ودانائی کےحساب سےپہلی فوج

0
60

نئی دہلی/بیجنگ/واشنگٹن: پاکستان کی فوج دنیا میں کم بجٹ کے ساتھ دنیا کی دسویں :طاقت کے اعتبار سے تیسری :حکمت ودانائی کے حساب سے پہلی فوج ،اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی ادارے گلوبل فائرپاورز نے دنیا کی طاقت ور افواج کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاک فوج فوجی بجٹ ، اسلحے اورفوجیوں کی تعداد کے اعتبار سے دنیا کی دس بڑی فوجوں میں سے 10 ویں نمبر پرہے۔

دنیا کی جدید افواج اورفوجی طاقت کا تجزیہ کرنے والے عالمی تحقیقی ادارے ‘گلوبل فائرپاور‘ نے 2021 میں فوجی طاقت کے اعتبار سے 138 ملکوں کی فہرست جاری کی ہے ۔ ان ممالک کی افواج کی طاقت کا تخمینہ فہرست میں شامل ہر ملک کے ہتھیاروں، افرادی قوت، جیوگرافی اوررسد کی صلاحیت، اس ملک کے قدرتی وسائل اور مقامی انڈسٹریوں کے اعداو شمار کو مدنظر رکھتے ہوئے لگایا گیا ہے۔

اس فہرست کے مطابق پاکستان جنگی اعتبار سے دنیا کا دسواں سب سے طاقتور ملک ہے ، پاکستان کا دفاعی بجٹ 12,275,000,000ڈالر اورپاورانڈیکس 0.2083 ہے۔

بھارت کا دفاعی بجٹ 66 ارب ڈالرز ہے ، چین کا دفاعی بجٹ 179 ارب ڈالرز ہے ، ایسے ہی امریکہ کا دفاعی بجٹ 721 ارب ڈالرز سے زائد ہے ، کچھ ایسے ہی دیگرملکوں‌کا دفاعی بجٹ ہے

پاکستان کے کل فوجی اہلکار 1,204,000 ہیں جبکہ کل ایئرکرافٹ کی تعداد1364 ہے اور جنگی جہاز وں کی تعداد357 ہے ۔پاکستان کے بحری اثاثوں کی تعداد 100 ہے ۔ اسلامی دنیا کے اعتبار سے پاکستان پہلے نمبر پرجبکہ ترکی دوسرے اورمصر تیسرے نمبر پر ہے ۔

پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کے باعث آج دنیا اس کی معترف ہے ، یہی وجہ ہے کہ پاک فوج نے بھاری دفاعی بجٹ کی حامل اسرائیل ، جرمنی اور آسٹریلیا جیسی افواج کوبھی پیچھے چھوڑ دیاہے ۔

گلوبل فائرپاور نے امریکہ کو اس فہرست میں دنیا کی سب سے طاقتور اور بڑی فوج قرار دیا ہے، دوسرے نمبر پر روس، جبکہ چین کی فوج دنیا کی تیسری طاقتور ترین فوج ہے ۔ اس کے بعد بالترتیب بھارت ، جاپان ،جنوبی کوریا اور فرانس کی افواج شامل ہیں ۔

روسی ڈیفینس رپورٹس کے مطابق پاکستان کی افواج کم وسائل کے ساتھ اس وقت دنیا کی تیسری بڑی قوت کے طورپرموجود ہے ، ان دفاعی تجزیہ نگاروں‌کا کہنا ہے کہ طاقت سے مراد کم وسائل کے باوجود اپنے اہداف کو کامیابی سےحاص کرنا اورپیشہ وارانہ تربیت ہے جس میں پاکستان کی افواج نے دنیا کی بڑی بڑی فوجی قوتوں پراپنی دھاک بٹھا رکھی

اس رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ دیگر ملکوں‌کی نسبت کم بجٹ ، کم وسائل ،عددی اعتبار سے بھی کم ہونے کے باوجود پاکستانی افواج نے پچھلی 4 دہائیوں سے جس طرح دنیا کی بڑی بڑی فوجی قوتوں کو دنیا کے مختلف محاذوں پرپچھاڑا ہے اس کی مثال ماضی قریب میں بھی نہیں ملتی

اس رپورٹ میں انہیں حالات کو بنیاد بنا کرافغانستان کی مثال دی گئی ہے کہ جس طرح پاکستانی افواج نے حکمت ودانائی سے بڑی بڑی فوجی قوتوں کو ناکوں چنے چبوائے اس بنیاد پرکہا جاسکتا ہے کہ پاکستانی افواج حکمت ودانائی رکھنے والی پہلے نمبر پرفوج ہے

Leave a reply