دنیا کی دوغلی پالیسی۔پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث بھارتی شہری کودہشت گرد ماننے سے انکارکردیا

0
40

واشنگٹن :دنیا کی دوغلی۔پالیسی۔پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث بھارتی شہری کودہشت گرد ماننے سے انکار ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے خلاف ایک بارپھرامریکہ ،بھارت اوردیگراتحادیوں نے اپنا بغض کھول کررکھ دیا ہے، اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے گروپ کی 1267 کمیٹی کی جانب سے افغانستان میں کام کرنے والے ایک ہندوستانی شہری کو بطور ’عالمی دہشت گرد‘ قرار دینے کی کوششوں پر پابندی عائد ہونے کے بعد پاکستان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک بڑا دھچکا لگا ہے۔

بھارتی میڈیا اس بات کا دعویٰ کررہا ہےکہ اس فورم پرپاکستان بھارتی شہری کے دہشت گرد ہونے سے متعلق ثبوت فراہم نہ کرسکا ، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی ساری کوششوں پرپانی پھیرنے میں امریکہ نے بھارت کی بھرپورمدد کی ہے ، یہی وجہ ہے کہ امریکہ نے پاکستانی قرارداد کورکوانے اورباقی ممالک کو اس قرارداد کے خلاف ووٹ دینےکے حوالے سے اہم کردار ادا کیا ہے

امریکہ نے سلامتی کونسل کے دیگر ممبروں کو بھی پاکستان کی اس تجویز کو ختم کرنے کے لئے بھرپورکردارادا کیا اوریہ بھی یاد رہےکہ پچھلے سال یہ قرارداد امریکہ نے ٹیکنیکل اعتراض لگاکرایک سال کے لیے موخرکردی تھی

یاد رہےکہ پاکستان نے اس قرارداد میں کہا تھا کہ بھارتی شہری افغانستان کی سرزمین استعمال کرکے پاکستان میں دہشدت گردی کی کارروائیاں کرتا ہے ،۔پاکستان نے اس بات کے قوی ثبوت دیئے تھے تاکہ اس ہندوستانی شخص کی سازشوں کو روکنے کےلیے اس کو دہشت گرد قراردے۔ بھارتی میڈیا نے کہا ہےکہ پاکستان کسی ایسے دہشت گرد گروہ کو ہندوستانی شہری سے منسلک کرنے کے لئے خاطر خواہ ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہا جو افغانستان میں سرگرم ہندوستانی تعمیراتی کمپنی کے ساتھ کام کرنے والا انجینئر ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ پاکستان کی اس قرار داد کو پاس کروانے کے بدلے میں خطے میں چین کے مقابلے میں امریکہ سے قربت کا خواہاں‌تھا ، جسے پاکستان نے بھانپتے ہوئے مسترد کردیا ، یہ بھی بات قابل ذکرہے کہ عین اس موقع پرجب چین کی طرف سے بھارت کوبہت زیادہ رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، امریکہ کی طرف سے یہ ایک سہارادینے کی ایک کوشش کے طورجانا جارہا ہے

Leave a reply