پاکستان کانوازشریف کووطن واپس بھیجنےکامطالبہ،برطانیہ نےغور شروع کردیا: فنانشل ٹائمزکا دعویٰ

0
52

اسلام آباد:پاکستان کا نواز شریف کو وطن واپس بھیجنے کا مطالبہ،برطانیہ نےغورشروع کردیا: فنانشل ٹائمزکا دعویٰ ،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے برطانیہ سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاکستان بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر مرزا شہزاد اکبر نے برطانوی حکام کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کو پاکستان بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فنانشیل ٹائمزکے مطابق برطانوی حکومت نے حکومت پاکستان کی درخواست پرغورشروع کردیا ہےاورامکان یہی ہے کہ نوازشریف کوپھرپاکستان میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے جانا پڑسکتا ہے

برطانوی حکومت کو لکھے گئے خط میں شہزاد اکبر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ برطانوی حکومت پر لازم ہے کہ وہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پاکستان بھیجنے میں اپنا کردار ادا کرے، امید کرتے ہیں برطانوی حکومت کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے میں پاکستان کی معاونت کرے گی۔

واضح رہے کہ نواز شریف علاج کی غرض سے برطانیہ گئے تھے تاہم سیاسی تقاریر پر وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزرا نے کہا تھا کہ نواز شریف کو واپس لایا جائے گا۔

Leave a reply