اسلام آباد:پاکستان کی اپوزیشن مانےیہ نہ مانےہم مان گئےکہ پاکستانی معیشت 4 فیصدزیادہ سالانہ شرح نموکی استعداد کی حامل ہے:اطلاعات کے مطابق انٹرنیشنل کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت 4 فیصد زیادہ سالانہ شرح نمو کی استعداد کی حامل ہے۔
موڈیز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت سالانہ 4 فیصد سے زیادہ کی شرح ترقی کی صلاحیت رکھتی ہے اور ایل ایس ایم کی شرح نمو میں ہونے والا اضافہ ملک کی مجموعی معاشی کارکردگی میں مزیداضافہ کا سبب بنے گا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا اس بات کوتسلیم کررہی ہے کہ پاکستان کی معاشی صورت حال واقعی بتہری کی طرف جارہی ہے ، اورمعاشی استحکام کے حصول کے بعد مستقبل میں زیادہ شرح نمو کے امکانات موجود ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ جامع اور پائیدار بڑھوتری کا تسلسل موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ پاکستان نے پہلی بار 10 ماہ میں 4 ٹریلین روپے سے زائد کا ریونیو حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی