ہمارا مستقبل چین کیساتھ جڑا ہے :وزیراعظم

0
43

اسلام آباد:ہمارا مستقبل چین کیساتھ جڑا ہے ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ان خیالات کا اظہار دنیا نیوز کے پروگرام ‘’دنیا کامران خان کیساتھ’’ میں پہلے سیرحاصل ون آن ون میڈیا انٹرویو میں کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ خطے مین اس وقت صورت حال کا تقاضا بھی یہی ہے کہ دونوں ملک مل کرپراکسیوں کا مقابلہ کریں

دوران انٹرویو انہوں نے پاکستان کی خارجہ پالیسی، پاک چین دوستی، اسرائیل، مسئلہ کشمیر، افغان امن عمل، معیشت، خطے کی صورتحال، ملکی مسائل اور سیاست سمیت مختلف ایشوز پر گفتگو کی۔

پاکستان کے دیرینہ دوست چین کے بارے میں بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ واضح ہو جانا چاہیے کہ ہمارا مستقبل چین کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ چین نے ہر اچھے برے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کر رہے ہیں۔ چین کو بھی پاکستان کی بڑی ضرورت ہے۔ بدقسمتی سے مغربی ممالک بھارت کو چین کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔

Leave a reply