بھارت کےخلاف سفارتی محاذ پر پاکستان کی بڑی کامیابی ، یورپی یونین کی طرف سے اہم اعلان سے بھارت پریشان

0
53

لاہور : بھارت کےخلاف سفارتی محاذ پر پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی،اطلاعات کے مطابق بھارت کےخلاف سفارتی محاذ پر پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی، یورپی یونین پارلیمنٹ میں کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں پر مظالم پر بحث کے لئے خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کے یورپی پارلیمنٹ کے اراکین سے رابطے رنگ لے آئے اور بھارت کےخلاف سفارتی محاذ پرپاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی۔پورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر فابیو کاسٹالڈو سمیت پندرہ اراکین نے اپنے صدر کو کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں پر مظالم کیخلاف نوٹس کی تحریری درخواست دے دی

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے یورپی اراکین پارلیمنٹ کوشکریہ کا خط بھی لکھا ، جس میں کہا یورپی پارلیمنٹ میں کشمیریوں کی آوازسنی جارہی ہے، او آئی سی کیوں خاموش ہے؟ وزیراعظم حقیقی معنوں میں کشمیر یوں کے سفیر بن کر انکا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ بھارت مسئلہ کشمیر اور اقلیتوں پر مظالم کو دبانے میں ناکام ہو چکا ہے، سفارتی محاذ پر بھارت بے نقاب ہو رہا ہے اور نریندرمودی پاکستان اور چین سمیت سب سےپنگا لےرہا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ کشمیرکے معاملے پر پاکستان کی تمام سیاسی اورمذہبی جماعتیں متحد ہیں۔

یاد رہے دو روز قبل ہی یورپی پارلیمنٹ کی ذیلی کمیٹی کی سربراہ ماریا ارینا بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ کو خط لکھ کر بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ماریا ارینا کی جانب سے بھارتی وزیر داخلہ کو لکھے گئے خط میں بھارت سے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ، سماجی کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

Leave a reply