اسلام آباد :پاکستان کا نیٹ فلکس طرز کا آن لائن ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم لانچنگ کیلئے تیار،اطلاعات کے مطابق وزیر سائنس ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بہت جلد ملک میں نیٹ فلکس (پاکستانی ورژن) سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیر سائنس ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کا پہلا OTT لانچ ہونے جا رہا ہے، (نیٹ فلکس کی طرز پر) ہم نے ٹیکنالوجی کا معاملہ حل کرلیا ہے،
We at @MinistryofST are all set to launch Pakistan’s first OTT Tv (Pak version of #Netflix) Technology part is complete have asked PEMRA to prepare a guideline on content and we will be all set to launch in PPP mode, it ll be just another humble contribution..
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 23, 2020
فواد چوہدری کہتے ہیں کہ پیمرا کو کہا ہے کہ وہ مواد (کنٹینٹ) پر گائیڈ لائن تیار کرلے، جیسے ہی پیمرا کی گائیڈ لائن ملتی ہے ہم نجی کمپنیز سے کہیں گے کہ ہمارے ساتھ ملیں اور OTT سروس شروع کریں
خیال رہے کہ پاکستان میں بے شمار صارفین امریکی آن لائن اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلکس کا استعمال کرتے ہیں۔
اب تک پاکستان کی کوئی اپنی آن لائن اسٹریمنگ سائٹ نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان کا پہلا نیٹ فلکس کی طرز کا ورژن لانچ ہونا خوش آئند بات ہے۔