اسلام آباد : سافٹ وئیر کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 2.4 فیصد اضافہ ہو ا، سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران سافٹ وئیر برآمدات کا حجم 1.09 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ، جبکہ مالی سال 2017-18 کے دوران یہ حجم 1.06 ارب ڈالر تھا ،
رپورٹ کیمطابق ملک میں کام کرنے والی 5000 سے زائد آئی ٹی کمپنیاں دنیا بھر کے 100 سے زیادہ مختلف ممالک کو خدمات فراہم کر رہی ہیں ، پاکستان میں انفارمیشن و کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ایپلی کیشنز تیار کرنے والے فری لانسرز کی تعداد میں 10 ہزار کا اضافہ ہو رہا ہے ، سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ کے حکام نے کہا ہے کہ پاکستان کا ائی سی ٹی کا مجموعی سالانہ ریونیو 4.1 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے ، انہوں نے کہا کہ ائندہ تین سال کے دوران شعبہ میں 3 فیصد سے زائد شرح نمو کیساتھ ترقی متوقع ہے ،

پاکستان دنیا کو سافٹ ویئر بیچ کر کتنے ڈالر کما رہا ہے ؟
Shares: