اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے ترک ڈرامہ”دیریلش ارطغرل”کواردو زبان میں ڈب کرکے دکھانے کا حکم دے دیا ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مشہورزمانہ ترک ڈرامے "دیریلش ارطغرل” کوپاکستان کے سرکاری ٹی وی سے اردو زبان میں ڈبنگ کرکے نشرکرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیراعظم اس ڈرامے سے بہت متاثرہوئے ہیں
باغی ٹی وی کے مطابق حکام نے غیرملکی نیوز ایجنسی کووزیراعظم کے اس حکم کے بارے میں بتایا کہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ اس ڈرامے میں مشکل اور مایوسیوں سے امیدوں کی طرف بڑھنے کا درس ہے ،چونکہ لوگ کچھ وقت اچھے ڈراموں کو دیکھنے پرصرف کردیتے ہیں اس لیے کسی ایسے اچھے ڈرامے کو دیکھ کر اپنی پریشانیاں اورمایوسیوں سے جان چھڑائیں
یہ بھی بات قابل غور ہے کہ ترک ڈرامے دنیا بھر میں بڑے مشہورہیں اور خاص کر خلافت عثمانیہ کے شاندار دور پرمبنی بننے والے ڈرامے اس وقت دنیا کے 75 سے زائد ممالک میں دیکھے جارہے ہیں ، ہر ملک نے اپنی زبان میں ڈبنگ کرکے یہ ڈرامے اپنے شہریوں تک پہنچائے ہیں،
https://youtu.be/ybeJ67nQj40
دوسری بات جو اس سلسلے میں اہم ہے کہ وزاعظم عمران خان ترک ڈرامے سے متاثر کیوں ہیں اس کی سب سے بڑی وجہ ہے کہ عمران خان نے ایک تقریب میں نہ صرف اس مقبول سیریل کو دیکھنے کی تجویز دی بلکہ ساتھ ساتھ اس بات پر بھی زور دیا کہ اس کے پانچوں سیزنز کو اردو میں ڈب کرکے نشر کرنا چاہیے تاکہ یہاں کے عوام یہ سیریز دیکھ اور سمجھ سکیں