پاکستان میں 24 گھنٹے میں کرونا کے 342 نئے مریض، مجموعی تعداد کتنی ہو گئی؟

0
24

پاکستان میں 24 گھنٹے میں کرونا کے 342 نئے مریض، مجموعی تعداد کتنی ہو گئی؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں‌کرونا کے مریضوں میں مزید اضافہ ہوا ہے

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں‌ کی تعداد 5716 ہو گئی ہے،پاکستان میں 24گھنٹے میں 342نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،24گھنٹے میں 3مریض جاں بحق،کل تعداد96ہوگئی،کورونا وائرس سے 1378 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں

پنجاب میں کورونا وائرس کےسب سے زیادہ2826کیسز رپورٹ ہوئے،سندھ 1452،خیبرپختونخوا800اوربلوچستان میں 231 کیسز رپورٹ ہوئے،گلگت بلتستان233،اسلام آباد131اور آزاد کشمیر میں43کیسز رپورٹ ہوئے

سندھ میں 31،پنجاب میں 24،گلگت بلتستان میں 3 مریض جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 2 اور اسلام آباد میں ایک مریض جان کی باز ی ہار گیا،خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 35 اموات ہوئیں،پاکستان میں لوکل ٹرانسمیشن کے کیسز53فیصد ہے،

قبل ازیں اسلام آباد میں وزارت سمندر پار پاکستانیز میں کورونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آنے پر سیکرٹریٹ کے کوہسار بلاک کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ وزارت سمندر پار پاکستانیز کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں تمام ملازمین کو فوری طور پر کوہسار بلاک خالی کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق سیکرٹریٹ کا کوہسار بلاک 14 اپریل سے 16 اپریل تک بند رہے گا۔ وزارت سمندر پار پاکستانیز کے ملازمین کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے

Leave a reply