: پاکستان کا شاہین تھری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ، دشمن خوف زدہ
باغی ٹی وی : پاکستان نے شاہین تھری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ صدر مملکت، وزیراعظم اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے کامیاب تجربہ پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) شاہین تھری بلیسٹک میزائل کی رینج 2450 کلومیٹر ہے۔ میزائل نے بحیرہ عرب میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
میزائل کا تجربہ ٹیکنیکل پیرامیٹرز کو جانچنے کے لیے کیا گیا تھا۔ میزائل 2750 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔
Pakistan conducted successful flight test of #Shaheen-3 surface 2 surface ballistic missile,having range of 2750 Kms. Flt test aimed @ revalidating various design & tech parameters of weapon system. President, PM, CJCSC & Services Chiefs have congratulated scientists & engineers. pic.twitter.com/uZqxTBJJGv
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) January 20, 2021
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے میزائل تجربہ ہوتے دیکھا۔ ڈی جی ایس پی ڈی، کمانڈر آرمی سٹرٹیجک فورس کمانڈ، چیئرمین نیسکام، میزائل پروگرام کے سائنسدان اور انجینیئر بھی اس موقع پر موجود تھے۔