میرپور ماتھیو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)مرید شاخ کے نواحی گاؤں پکا چانڈیہ کے رہائشیوں نے کھمبڑا پولیس کی جانب سے خواتین اور بچوں کو ہراساں کیے جانے کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے

تفصیلات کے مطابق تھانہ کھمبڑا کے گاؤں پکا چانڈیہ کے رہائشی گورنمنٹ ٹیچر شوکت میمن، بھورل اور اللہ جیوایا نے خواتین اور بچوں کے ہمراہ تھانہ کھمبڑا پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے رشتے دار حق نواز میمن والوں کا دشتی قبیلے سے تکرار چل رہی ہے ہمارا ان سے کوئی تعلق واسطہ نہیں،

پولیس اہلکار رشید بھارو رشتہ داروں کے درمیان جھگڑے کی وجہ بتا کر ہراساں کر رہا ہے، ہمارے مویشیوں کو لے گیا اور ہمیں جھوٹے مقدمات کی دہمکیاں دے کر رشوت طلب کر رہا ہے ، جس کے خلاف ہم نے سیشن کورٹ گھوٹکی میں درخواست بھی دائر کرا دی ہے

مظاہرین نے ایس ایس پی گھوٹکی، ڈی آئی جی سکھر ، آئی جی سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے

Shares: