![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2021/11/nnn.png)
پاکپتنٌبچے کو تڑپتا چھوڑ کر ڈیوٹی ڈاکٹر اسپتال سے چلا گیا اوربچہ دم توڑ گیا:بے حسی انتہا،اطلاعات کے مطابق پاکپتن کی تحصیل عارف والا کے ڈاکٹروں کی بے حسی ایک ننھے کی جان لے گئی
باغی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹروں کی غفلت، بروقت طبی امداد نہ ملنے سے 3 سالہ بچہ تڑپ تڑپ کر جاں بحق ہوگیا لیکن کسی کو پرواہ تک نہیں
ذرائع کے مطابق عارف والا کے ہسپتال میں امداد نا ملنے کی وجہ سے 3 ماہ کا ننھا بچہ ہاتھوں میں دم توڑ گیا ، بچے کی والدہ پرغشی کے دورے طاری ہیں
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بچے کو تڑپتا چھوڑ کر ڈیوٹی چھوڑ کے جانے والے ڈاکٹر کو بچے کی تشویشناک حالت کی تصویریں نرسز ڈاکٹر کو بزریعہ واٹس ایپ سینڈ کرتی رہیں
پاکپتن۔ ڈاکٹروں کی غفلت، بروقت طبی امداد نہ ملنے سے 3 سالہ بچہ تڑپ تڑپ کر جاں بحق@UsmanAKBuzdar pic.twitter.com/H63VDZPP1L
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) November 7, 2021
بچے کی والدہ کا کہنا ہے کہ اس کے 3 ماہ کے علی ارسل کو پیچش کی شکایت پر چلڈرن وارڈ لایا گیا تھا،
اس موقع پر یہ بھی خبریں موصول ہوئی ہیں کہ لخت جگر کی ہلاکت پر والدہ نوحہ کناں اسپتال میں دردناک مناظردیکھ کر ہرآنکھ اشک بار تھی
بچے کو تڑپتا چھوڑ کر ڈیوٹی ڈاکٹر اسپتال سے چلا گیا,ماں کو غشی کے دورے pic.twitter.com/Yuscv71cjJ
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) November 7, 2021
دوسری طرف ڈاکٹروں کی بے حسی اور ڈاکٹروں کی غفلت سے بچے کی ہلاکت پربچے کے ورثا اوردیگرشہریوں نے احتجاج کیا ہے اورڈاکٹروں کی اس بے حسی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
دوسری طرف اس واقعہ کے رونما ہونے کے بعد پیدا ہونے والے ردعمل اوراحتجاج کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے فی الحال کہا ہےکہ وہ واقعے کی انکوائری کر رہیں ہیں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی